سشیل کمارمودی کا دعویٰ: لالویادو نے نتیش کمارکا ’علاج‘ کرنے کے بدلے ارون جیٹلی سے مانگی تھی ،چارہ گھوٹالے سے بچانے کی مدد

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th April 2019, 8:00 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ :17 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بہار کے نائب وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سشیل کمار مودی نے بدھ کو انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا کہ راشٹریہ جنتا دل صدر لالو پرساد یادو نے چارہ گھوٹالہ معاملے میں مدد کے لئے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ اگر انہیں مددملتی ہے تو 24 گھنٹے کے اندر نتیش کمار کا ’علاج‘ کر دیں گے۔پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں مودی نے کہا کہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے چارہ گھوٹالے کے معاملے میں پھنسے لالو پرساد کے حق میں اس وقت فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تھا اس گھوٹالے سے منسلک دوسرے معاملات میں آزمائشی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تمام کیس ایک طرح کے ہیں۔اس کے بعد مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ گئی تھی۔مودی نے کہاکہ لالو پرساد نے اس کے بعد اپنے سفیر پریم چند گپتا کو بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی کے پاس بھیجا اور مدد مانگی۔بہار ڈپٹی سی ایم مودی نے کہا کہ اس وقت لالو نے کہا تھا کہ اگر انہیں مدد ملتی ہے تو 24 گھنٹے کے اندر نتیش کمار کا علاج کر دیں گے۔مودی نے کہا کہ لالو نے نتیش کی حکومت گرانے کی پیشکش کی تھی۔مودی نے دعوی کیا کہ اس کے بعد پریم چند گپتا کے ساتھ لالو نے خود جیٹلی سے ملاقات کی تھی۔مودی نے کہا کہ اس وقت حالانکہ جیٹلی نے لالو کو مدد دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سی بی آئی کے کام کاج میں مداخلت نہیں کر سکتے کیونکہ یہ ایک خود مختار ادارہ ہے۔مودی نے لالو پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد اپنے فائدے کے لئے کسی کے بھی پاؤں پکڑ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بی جے پی کی تنقید کرنے والے لالو نے بہار میں حکومت بھی بی جے پی کی مدد سے بنائی تھی۔مودی نے کہا کہ اس کے لئے لالو خود بی جے پی سے مدد مانگنے بی جے پی دفتر گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...