سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نہیں قتل داؤد گینگ سے تعلق، سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 12th July 2020, 10:43 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،11؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی) فلم اسٹار سوشانت سنگھ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کا قتل کیا گیا ہے اور اس قتل کا تعلق داؤد گینگ سے ہے، اس طرح کا سنسنی خیز دعویٰ کرنے والی ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر گردش کر رہی ہے 14جون 2020کو مشہور اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کر نے کے بعد لگ بھگ ایک ماہ کے دوران کوئی نہ کوئی نئی بات اور نئے اندازے سامنے آتے رہے ہیں اور اس کی خودکشی مسلسل زیر بحث رہی ہے جس کے باعث یہ معاملہ ہر روز سرخیوں میں رہا ہے۔

اور اب ایک اطلاع کے مطابق سوشیل میڈیا میں وائرل ہوئی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ کیا رخ اختیار کرتا ہے اس پر سب کی نگاہیں لگی ہیں۔ واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو لے کر پولیس اب تک اس معاملے میں 30 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کرچکی ہے اور اب بھی ان سے تفتیش جاری ہے۔ اب پولیس پیشہ ورانہ زاویہ سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔سوشیل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک شخص کی ویڈیو کہا جارہا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں کی تھی، اسے ہلاک کردیا گیا تھا اور داؤد ابراہیم اس میں شامل تھے۔ ویڈیو میں شامل شخص کا نام این کے سوڈ ہے۔ اور وہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا سابقہ ملازم ہونے کا دعویٰ کررہا ہے۔مشہور اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون 2020 کو خودکشی کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ افسردہ تھا۔ اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی نیز اس کے جسم میں کوئی مشکوک کیمیکل یا زہر نہیں ملا تھا۔ اب پولیس اس کے پیشہ ورانہ زاویہ سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...