سوشانت خودکشی معاملہ: جانچ سی بی آئی کے حوالہ، بہار حکومت کا مطالبہ مرکز نے کیا قبول

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2020, 8:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،5؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سوشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملہ میں مرکز نے بہار حکومت کی سی بی آئی جانچ کی سفارش کو قبول کر لیا ہے۔ بہار حکومت نے پیر کے روز مرکز کے پاس سی بی آئی جانچ کے لئے سفارش بھیجی تھی۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو مطلع کرتے ہوئے بتایا کہ سوشانت سنگھ معاملہ سی بی آئی کو سونپ دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی طرف سے بدھ کے روز ایک عرضی پر سماعت کے دوران مرکز کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ بھی موجود تھے۔ سالیسٹر جنرل نے بتایا کہ مرکز نے بہار حکومت کی سی بی آئی جانچ کی سفارش قبول کر لی ہے اور معاملہ سی بی آئی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

تشار مہتہ نے کہا کہ اس عرضی کے اب کوئی معنی نہیں ہیں کیونکہ کیس سی بی آئی کو ٹرانسفر ہو چکا ہے۔ مہتہ نے کہا کہ ایک فریق کی خواہش ہے کہ جانچ بہار پولیس کرے جبکہ دوسرا فریق چاہتا ہے کہ جانچ ممبئی پولیس کرے۔ ایسے حالات میں مرکز خود ہی جانچ کرے گا، تاکہ کوئی ثبوت ختم نہ ہوں۔ انہوں نے ممبئی پولیس کی جانچ پر کہا، ’’اب سی بی آئی کو اس معاملہ کی جانچ سونپ دی گئی ہے، لہذا اب مہاراشٹر پولیس کچھ نہ کرے، کیونہ ایسا کرنے پر وہ ثبوتوں کو نقصان پہنچانے کا کام کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز سوشانت راجپوت معاملہ میں سپریم کورٹ میں جسٹس رشی کیش رائے کی بنچ نے سماعت شروع کی ہے۔ اس معاملہ میں سی بی آئی جانچ کے لئے عرضی بھیجی گئی تھی۔ سماعت کے دوران سوشانت کے والد کرشن کمار سنگھ کے وکیل وکاس سنگھ نے کہا کہ سوشانت کے والد یہ چاہتے ہیں کہ کیس سی بی آئی کو سونپا جائے۔ وکاس نے کہا کہ بہار پولیس ممبئی میں جانچ کے لئے گئی تھی جہاں ایک افسر کو کوارنٹائن کر دیا گیا۔ ایسے میں ممبئی پولیس کے ذریعے انصاف کی فراہمی کی امید کم ہے۔

وکاس سنگھ نے کہا کہ عدالت اس معاملہ میں ممبئی پولیس کو بہار پولیس کا تعاون کرنے کی ہدایت جاری کرے۔ سنگھ نے کہا کہ موت کی وجوہات کی جانچ ہونی چاہیے۔ افسر کو کوارنٹائن صرف ثبوتوں کو ختم کرنے کے لئے ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جس شخص نے اداکار کی لاش کو پھانسی سے نیچے اتارا تھا اسے ممبئی پولیس نے حیدرآباد جانے کی اجازت فراہم کر دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...