کانگریس کے سینئر رہنما  رندیپ سنگھ سرجے والا کا بی جے پی پر حملہ، کہا؛ ملک میں نہ نفرت چلے گی نہ تقسیم

Source: S.O. News Service | Published on 29th January 2023, 7:49 PM | ملکی خبریں |

سری نگر، 29؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سینئر رہنما  رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اپنے دل  کے چور کو دیکھیں، تب انہیں پتہ چلے گا کہ ملک میں نفرت کون پھیلا رہا ہے اور  ملک کو تقسیم کون کر رہا ہے۔

راہل گاندھی جنہوں نے  آج اتوار  29 جنوری کی سہ پہر سری نگر کے لال چوک میں ترنگا لہرایا،اس موقع پر سُرجے والا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو سخت  تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آج ملک میں نفرت اور خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔ انہوں نے اس کے لیے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ سورجے والا نے کہا، لال چوک سے ہندوستانی پرچم لہرا کر ہم نے دکھادیا ہے کہ نہ نفرت، نہ تقسیم ، اس ملک میں صرف  پیار، محبت اور بھائی چارہ چلے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کو بے روزگاری اور مہنگائی کا جواب دینا ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ آج ملک میں نفرت اور تقسیم کا ماحول ہے۔ سرجے والا نے کہا، "140 کروڑ لوگ ملک کے وزیر اعظم سے بڑے ہیں، چاہے وہ مودی ہوں یا کوئی ۔‘‘

ایک سوال کے جواب میں سرجے والا نے کہا کہ کاش وزیر اعظم اپنے دل  کے چور کو دیکھ لیتے تو سچ سامنے آ جاتا، اس ملک کو  ہر  روز قبرستان اور شمشان  میں توڑا جا رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ’’ہم بتانا چاہتے ہیں کہ یہ ملک ایسے نہیں چلے گا، یہ ملک روزگار پر چلے گا، جب گیس سلنڈر 400 روپے کا ہو گا تو ملک چلے گا۔ جب دال 60 روپے کی ہو گی تو ملک چلے گا۔ جب بے روزگاروں کو روزی ملے گی تو ملک چلے گا۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا، "راہل گاندھی کو 30 جنوری کو پی سی سی کے دفتر میں قومی پرچم لہرانا تھا، کیونکہ اس کی کہیں اور اجازت نہیں تھی۔ کل شام کو ریاستی انتظامیہ نے انہیں لال چوک پر جھنڈا لہرانے کی اجازت دی، لیکن ساتھ ہی۔ شرط رکھی کہ یہ پروگرام 29 تاریخ کو ہی ہونا چاہیے۔اہم بات یہ ہے کہ لال چوک کے بعد کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا شہر کے بلیوارڈ علاقے میں نہرو پارک کی طرف چلی گئی ہے، جہاں 4,080 کلومیٹر طویل پد یاترا 30 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔ یہ سفر 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوا اور ملک بھر کے 75 اضلاع سے گزرا ہے۔معلومات کے مطابق، پیر کو راہل گاندھی سری نگر کے ایم اے روڈ پر واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ترنگا لہرائیں گے، جس کے بعد اسٹیڈیم میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...