سورتکل : بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے کی خواہش  رکھنےو الے نوجوان کی خود کشی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd June 2021, 1:49 AM | ساحلی خبریں |

سورتکل :22؍جون(ایس اؤ نیوز)ہلینگڑی ،سسی ہتلو کے شمشان کے قریب بہنے والی نندنی ندی میں ملی نعش کی تصدیق سورتکل کے قریبی مقام چوکبیٹو کے مکین محمد فہد (ظہیر) (19) کے طورپر کی گئی ہے۔

سورتکل پولس ذرائع کے مطابق مہلوک محمد فہد کے متعلق بتایا گیا ہے کہ منگلورو کے سویگی میں یہ کام کرتاتھا۔ 19جون کو کام پر جانے کے لئے گھر سے نکلا، ہلینگڑی کے قریب پاونجے برج پر اپنی بائک کھڑی کرنے کے بعد اپنی ذاتی وجہ سے خود کشی کیا ہے۔ سورتکل کی پولس 19جون کو برج پر بائک کا پتہ چلنے کے بعد اس کے مالک کی تلاش میں تھی۔

19جون کو کام کے لئے گیا ہوا محمد فہد گھر نہیں لوٹاتھا۔ گھر والوں نے اس کی تلاش کی لیکن کہیں نہیں ملا۔ اب گھر والوں نے نعش کی تصدیق کی ہے۔ محمد فہد کے تعلق سے بتایاگیا ہے کہ وہ بھارتی فوج میں شامل ہونے کی خواہش رکھتاتھا جس کے لئے مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ملٹری ٹریننگ کے لئے بھی گیا تھا۔ کورونا کے چلتے وہ گھر واپس ہواتھا۔ وہ دوبارہ تربیت کو جانےکی تیاری میں تھا اچانک خود کشی کئےجانے سے گھروالے بھی حیران ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔