پیگاسس جاسوسی اسکینڈل میں عرضی سپریم کورٹ میں قبول؛ اسرائیل میں چھاپوں کے ساتھ جانچ کی شروعات

Source: S.O. News Service | Published on 31st July 2021, 11:08 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،31؍جولائی(ایس او ایجنسی) پیگاسس جاسوسی معاملے کی جانچ کے لئے  سپریم کورٹ میں داخل عرضی سماعت کیلئے قبول کر لی گئی ہے اور اس پر آئندہ ہفتہ سماعت ہوگی۔ اُدھر دوسری طرف  پیگاسس جاسوسی اسکینڈل  کے خلاف پوری دنیا میں اُٹھ رہی آوازوں کے بیچ  اسرائیل نے  اسے بنانے والی کمپنی  ’این ایس او‘ کے   دفتر پر چھاپے مار کر جانچ کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پیگاسس جاسوسی  اسکینڈل پر مودی حکومت جانچ کیلئے تیار نہیں  ہوئی تھی ، مگر اب   سپریم کورٹ اس  پٹیشن پر شنوائی کیلئے راضی ہوگیا ہے  جس میں کورٹ کی نگرانی میں جانچ کی مانگ کی گئی ہے۔  

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق معروف صحافی  این رام اور ششی کمار کے ذریعہ داخل کی گئی پٹیشن  سے متعلق  شنوائی کرتے   ہوئے چیف جسٹس این وی رامنّا کی بنچ نے جمعہ کو کپل سبل کی اس  دلیل سے اتفاق کیا کہ اس معاملے پر فوری شنوائی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ پٹیشن میں ۲؍ بنیادی درخواستیں  کی گئی ہیں۔ اول توسپریم کورٹ کے موجودہ یا سابق جج کی نگرانی میں جاسوسی اسکینڈل کی جانچ کا مطالبہ کیاگیاہے دوم سپریم کورٹ   سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومت سے یہ معلوم کرے کہ  اس نے پیگاسس جاسوسی سافٹ ویئر کا استعمال کیا  ہے یا نہیں؟  کورٹ اگر پٹیشن کو شنوائی کیلئے منظور کرلیتا ہے تو   مرکز سے  جواب طلب کیا جانا یقینی ہے۔ 

خیال رہے کہ بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کی مدد سے ہندوستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے صحافیوں، رہنماؤں اور دیگر اہم اشخاص کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران لوگوں کے فونز کی ہیکنگ بھی کی گئی۔

 اس سےقبل جسٹس رامنّا کی بنچ  میں پٹیشن پر فوری شنوائی کی دلیل دیتے ہوئے عرضی گزاروں کے وکیل کپل سبل نے  زور دیا کہ ’’اس معاملے نےہندوستان  ہی نہیں پوری دنیا میں ہلچل مچارکھی ہے۔‘‘ جانچ کی ضرورت پر انہوں نے کہا کہ یہ   معاملہ عام شہریوں  کی آزادی  سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں  نے کورٹ کو بتایا کہ ملک کے صحافی اور اپوزیشن لیڈر  اور کورٹ کے عملے تک کو اس جاسوسی سافٹ ویئر سے نشانہ بنایاگیا ہے۔ 

  کپل سبل کی دلیل سے اتفاق کرتے ہوئے چیف جسٹس نے جواب دیا کہ ’’ہم اگلے ہفتے کسی وقت اس پر شنوائی کرسکیں گے۔‘‘ اس پر سبل نے کہا کہ آئندہ ہفتے منگل اور بدھ کو چھوڑ کر کسی بھی دن سماعت کی جائے کیوں کہ ان دونوں دن  وہ دوسرے معاملات  میں مصروف ہوں گے۔ پٹیشن میں فوجی  اسلحہ کی حیثیت کے حامل جاسوسی سافٹ ویئر سے عام شہریوں کی جاسوسی  کوملک میں آزاد آوازوں کو دبانے اور اختلاف رائےکا گلا گھونٹنے کے مترادف قراردیا گیاہے۔   ملک کے معروف اخبار ’دی ہندو‘  کے چیئر مین اور معتبر صحافی این رام     اور ان کے ساتھی عرضی گزار ششی کمار جو خود بھی معروف صحافی ہیں، نے سپریم کورٹ سے اس معاملے کی آزادانہ جانچ کا حکم دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نےاس بات پر بھی زور دیا ہے کہ یہ جانچ سپریم کورٹ کے موجودہ یا سابق جج کی نگرانی میں ہو۔ 

  عرضی گزاروں نے پیگاسس سافٹ ویئر کے ذریعہ کسی کےموبائل فون کو پوری طرح سے اپنےکنٹرول میں کرلینے اور اس کے ذریعہ فون مالک کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھنے کو  آئی ٹی ایکٹ   کے تحت قابل تعزیر جرم قراردیا ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سمیت کئی لیڈر، مرکزی وزرا، صحافیوں کو اس سافٹ ویئر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں اس مسئلہ پر لگاتار ہنگامہ ہو رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...