سپریم کورٹ بنگلورو میونسپل انتخابات سے متعلق عرضی پر سماعت کے لیے راضی

Source: S.O. News Service | Published on 9th November 2021, 9:49 PM | ریاستی خبریں |

نئی دہلی، 9 نومبر (آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے منگل کو کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ریاستی حکومت کی عرضی کو درج کرنے پر اتفاق کیا۔ ہائی کورٹ نے ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) کو بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکا' (بی بی ایم پی) کے 198 وارڈوں میں انتخابات کرانے کی ہدایت دی تھی۔چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ کو بتایا گیا کہ شہری ادارے کی 5 سالہ مدت گزشتہ سال ختم ہو گئی ہے اور انتخابی عمل کو روک دیا گیا ہے، اس لیے فوری ضروری ہے۔ایڈوکیٹ نظام پاشا نے عرض کیا کہ اس وقت کے چیف جسٹس (ریٹائرڈ) ایس اے بوبڑے نے 4 دسمبر 2020 کو ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر روک لگا دی تھی، جس نے ریاستی الیکشن کمیشن کو 6 ہفتے کے اندر انتخابات کرانے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد موجودہ چیف جسٹس رمن نے کہا کہ فائل میرے کمرے میں بھیج دیں، ہم دوپہر ایک بجے دیکھیں گے۔ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کرناٹک میونسپل کارپوریشن تھرڈ ترمیمی ایکٹ (2020) میں مذکور 243 سیٹوں کے بجائے 3 ستمبر 2020 کی حد بندی نوٹیفکیشن کے تحت بی بی ایم پی انتخابات کرانے کی ہدایت دی تھی۔حکومت نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے نے عوامی نمائندوں پر مشتمل ریاستی مقننہ کے اتفاق رائے کو منسوخ کر دیا جس نے کرناٹک میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1976 میں ترمیم کرکے بنگلورو میں وارڈوں کی تعداد 243 تک بڑھا دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔