سپریم کورٹ نے ایڈی یورپا کے خلاف تفتیش کو اِسٹے کردیا، سابق وزیراعلیٰ اور اہل خانہ کو عدالت عظمیٰ کے فیصلہ سے عبوری راحت

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2022, 11:04 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 24؍ستمبر (ایس او  نیوز) سابق وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کے خلاف لوک آیکتہ پولیس کی جانب سے داخل ایف آئی آر کی بنیاد پر تفتیش کرنے سپریم کورٹ نے آج جمعہ کے دن روک لگادی ہے۔(اِسٹے) جس کے نتیجہ میں ایڈی یورپا کو ایک بڑی راحت ملی ہے۔ایک ٹھیکہ دار کو رشوت لے کر بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کا ٹھیکہ دینے کے الزام میں ایڈی یورپا اوران کے اہل خانہ کے خلاف لوک آیکتہ پولیس نے ایف آئی درج کیا ہے۔ سینئر وکلاء مکل روہٹگی اور سدھارتھ داوے نے سپریم کورٹ میں ایڈی یورپا کی پیروی کی۔دونوں وکلاء نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ کرناٹک ہائی کورٹ میں جسٹس ڈی وائی چندرا چوڑ کی قیادت والی بنچ نے ایڈی یورپا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے معاملے میں چند حقائق کو نظرانداز کیا ہے۔ دونوں وکلاء کی بحث سننے کے بعد جسٹس ہما کوہلی نے اس معاملے میں عرضی گزار سماجی کارکن ٹی جے ابراہم کونوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔اس معاملہ پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ معاملہ کی جانچ پڑتال کرے گا۔ رواں سال کے آغاز میں ہائی کورٹ نے یہ کہتے ہوئے ایڈی یورپا اور اہل خانہ کے خلاف سانکشن کو مسترد کردیا تھا کہ ایڈی یورپا کے خلاف کارروائی کرنے کے درمیان سانکشن قابل قبول نہیں۔ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ایڈی یورپا نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ماہ جولائی 2021 میں خصوصی عدالت نے ابراہم کی شکایت پر یہ کہتے ہوئے کارروائی کرنے سے انکار کردیا تھا کہ سی پی سی کی دفعہ 156(3) کے تحت تفتیش بغیر کسی منظوری کے نہیں کی جاسکتی۔ عرضی گزار نے ایڈی یورپا اور دیگر پر الزام لگایا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک ہاؤزنگ کامپلکس کی تعمیر کا ٹھیکہ ایک تعمیری کمپنی کو 12کروڑ روپئے رشوت لے کر دیاگیا ہے۔اس وقت سال برائے 2019-21میں ایڈی یورپا اس ریاست کے وزیراعلیٰ تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو:کانگریس لیڈر رماناتھ رائے نے کہا؛ سی ٹی روی کے بیان نے بی جےپی کو ننگا کردیا ہے

بی جے پی میں راؤڈی شیٹر وں کی شمولیت کی حمایت میں سی ٹی روی نے جو بیان دیا ہے، اُس بیان نے بی جے پی کو ننگاکردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار  سابق وزیر  اور کے پی سی سی کے نائب صدر بی ، رماناتھ رائی  نے کیا۔

مہاراشٹر-کرناٹک سرحد تنازعہ میں شدت، بیلگاوی میں مہاراشٹر کے ٹرکوں پر پتھراؤ، حالات کشیدہ

کرناٹک اور مہاراشٹر کے درمیان جاری سرحد تنازعہ نے بیلگاوی علاقہ میں حالات کو کشیدہ کر دیا ہے۔ سرحدی علاقہ بیلگاوی میں تشدد کے واقعات پیش آ رہے ہیں اور منگل کے روز تو بیلگاوی کے باگیواڑی میں شدید احتجاجی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ اس دوران کرناٹک رکشن ویدیکے سے جڑے کارکنان نے ...

’مہاراشٹر کے وزراء نے بیلگاوی میں قدم رکھا تو ہوگی قانونی کارروائی‘، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کیا متنبہ

مہاراشٹر اور کرناٹک کے درمیان سرحدی تنازعہ کو لے کر بیان بازی لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ تازہ بیان کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کا سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے مہاراشٹر حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے وزراء نے کرناٹک کے بیلگاوی میں قدم رکھنے کی کوشش کی تو ان کے ...

منڈیا : مالا دھاری بھکتوں نے لگائے سری رنگا پٹن جامع مسجد کو ہنومان مندر بنانے کے نعرے - مسجد میں گھسنے کی کوشش پولیس نے کر دی ناکام  

زعفرانی جھنڈے اٹھائے ہوئے ہزاروں  مالا دھاری ہنومان بھکتوں کا جلوس 'سیکیرتھنا یاترا' کی شکل میں ہنومان مندر کی طرف جاتے ہوئے جب تاریخی سری رنگا پٹن جامع مسجد کے سامنے پہنچا تو نوجوان بھکتوں نے اچانک اشتعال انگیزی شروع کر دی اور جامع مسجد کو ہنومان مندر میں بدلنے کے نعرے لگانے ...

مرکزی حکومت کی طرف سے دلت، پسماندہ اور اقلیتی طلباء کا اسکالرشپ ختم کیا جانا انہیں تعلیمی حقوق سے بتدریج محروم کرنے کی حکمت عملی ہے: ایس ڈ ی پی آئی

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کرناٹک کے ریاستی صدر عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے تعلیمی سال 23۔2022سے ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ طبقات، اور اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پہلی سے آٹھویں جماعت کے تمام طلباء کو کوئی اسکالرشپ ختم ...