دیوگھر ایئرپورٹ کیس: جھارکھنڈ حکومت کا ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل، منوج تیواری اور نشی کانت دوبے کو نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2024, 1:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) سپریم کورٹ نے دیوگھر ہوائی اڈے کے معاملے میں بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ منوج تیواری اور نشی کانت دوبے کے خلاف ایف آئی آر رد کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی جھارکھنڈ حکومت کی درخواست پر بدھ کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت عظمیٰ کی ڈویژن بنچ نے دونوں رہنماؤں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو کچھ نکات پر جواب داخل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے کہا کہ آئی پی سی کے تحت جرم، ایئر کرافٹ ایکٹ سے الگ ہے۔ اس میں ایئر کرافٹ ایکٹ نافذ نہیں ہوگا۔ ریاست کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے عام قانون (آئی پی سی) پر رائج خصوصی قانون (ایئر کرافٹ ایکٹ) کے اصول کو غلط طریقے سے طے کیا۔ آئی پی سی پروویژن ایئر کرافٹ ایکٹ، 1934 کی دفعہ 10 اور 11 کے تحت جرم سے الگ ہے۔ جب زندگی اور تحفظ کو خطرے میں ڈال کر ہوائی اڈے کے تحفظاتی ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی ہو تو طیارہ ضابطہ آئی پی سی پر حاوی نہیں ہو سکتا۔

قابل ذکر ہے کہ منوج تیواری اور نشی کانت دوبے پر الزام ہے کہ انہوں نے ستمبر 2022 میں دیوگھر ہوائی اڈہ پر تحفظاتی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ساتھ ہی اے ٹی سی کو نجی طیارہ کو اُڑان بھرنے کی اجازت دینے کے لیے دھمکی دیتے ہوئے انہیں مجبور کیا۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایف آئی آر کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پر آئی پی سی جرم نافذ نہیں ہوتے ہیں کیونکہ ایک خصوصی ضابطہ یعنی ایئر کرافٹ ایکٹ 1934 ہے۔ اس کے علاوہ یہ رائے دی گئی کہ ایف آئی آر قائم رکھنے کے قابل نہیں ہے کیونکہ ضابطہ کی دفعہ 12 بی کے مطابق صرف ڈی جی سی اے کو شکایت کی جاسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راہل گاندھی کانگریس وفد کے ہمراہ تشدد سے متاثرہ سنبھل کا دورہ کریں گے

راہل گاندھی بدھ کے روز سنبھل کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ تشدد زدہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔ کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے بتایا کہ اس دورے میں پارٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر راہل گاندھی کے ہمراہ کانگریس ...

دہلی ہائی کورٹ نے APCR سکریٹری ندیم خان کو فراہم کیا6 دسمبر تک گرفتاری سے عبوری تحفظ

دہلی ہائی کورٹ نے ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کے قومی سکریٹری اور انسانی حقوق کے کارکن ندیم خان کو 6 دسمبر تک گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا ہے۔ ان پر دہلی پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں نفرت انگیزی اور تشدد کو فروغ دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

کیرالہ میں بس اور کار کے درمیان تصادم، 5 میڈیکل طلبا جاں بحق

کیرالہ کےالاپپوزا میں پیر کی رات ایک المناک سڑک حادثہ رونما ہوا، جہاں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی بس ایک کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار 5 نوجوانوں کی موت ہو گئی، جن میں سبھی ایم بی بی ایس کے طلبا تھے۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ کلارکوڈ کے قریب رات ...

تمل ناڈو میں چٹان گرنے کا بڑا حادثہ، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

تمل ناڈو کے تروانملا ضلع میں گردابی طوفان ’فینگل‘ کی وجہ سے مسلسل بارشوں کے دوران ایک بڑا سانحہ پیش آیا۔ ایک بھاری چٹان کا ٹکڑا ایک گھر پر گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 4 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جنہیں فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے نائب ...

سنبھل تشدد سازش کا نتیجہ، معاملے کی تحقیقات سے اتحاد کو خطرہ: لوک سبھا میں اکھلیش یادو کا بیان

لوک سبھا کی آج کی کارروائی کے دوران سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے سنبھل میں پیش آنے والے حالیہ تشدد کو ایک منظم سازش کا شاخسانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنبھل، جو ہمیشہ بھائی چارے اور اتحاد کی علامت رہا ہے، انتظامیہ کے متنازعہ فیصلوں کی وجہ سے کشیدگی کا مرکز بنتا جا رہا ...

پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا ہنگامہ: اڈانی کیس میں جے پی سی تحقیقات اور سنبھل تشدد پر جواب طلب

پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل اپوزیشن اتحاد ’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کے رہنماؤں نے گوتم اڈانی اور سنبھل تشدد کے معاملات پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس رہنما پرینکا گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے ...