مختار انصاری کو یو پی منتقل کرنے کے معاملے میں فیصلہ محفوظ

Source: S.O. News Service | Published on 5th March 2021, 12:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،5؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما مختار انصاری کو پنجاب سے اترپردیش بھیجنے سے متعلق عرضی پر جمعرات کو فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس آر سبھاش ریڈی کی بنچ نے اترپردیش، پنجاب حکومتیں اور بی ایس پی رہنما کی جانب سے پیش وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ آج کی شنوائی کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے پیش سینئر ایڈووکیٹ دُشینت دوے نے دلیل دی کہ دفعہ 32 کے تحت اترپردیش حکومت کی جانب سے دائر عرضی ناقابل قبول ہے ۔ قبل ازیں مختار انصاری کی جانب سے پیش سینئر ایڈووکیٹ مکل روہتگی نے بھی اترپردیش حکومت کی عرضی کو ٹھکرانے کی درخواست کی۔ مسٹر روہتگی نے دلیل دی کہ اترپردیش میں ان کے مؤکل کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا معاملے کو اترپردیش کے بجائے دہلی منتقل کیا جائے ۔ کل بھی شنوائی کے دوران مسٹر روہتگی نے کہا تھا کہ مختار 5بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے ۔

کچھ کیسز میں مختار کے شریک ملزم منا بجرنگی کو ریاست کی ایک جیل سے دوسری جیل لے جاتے وقت مار دیا گیا تھا۔ انہوں نے دلیل دی تھی کہ اگر تنازعہ اس بات پر ہے کہ وہ پنجاب جیل میں کیوں ہیں تو ان کے خلاف مقدمات دہلی منتقل کر دیے جائیں۔ بینچ نے ان دلائل پر غور و خوض کیے جانے کا بھروسہ دیا تھا۔ اترپردیش حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سالسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا تھا کہ پورا معاملہ فلمی سازش جیسی ہے ۔ پہلے پنجاب میں ایک کیس درج کروایا گیا، پھر پنجاب پولیس’ اترپردیش کے ضلع باندہ جیل پہنچی۔ قانون کے جاننے والے باندہ جیل کے افسر نے عدالت سے اجازت لیے بغیر اسے پنجاب پولیس کو سونپ دیا۔ سالسٹر جنرل نے درخواست کی تھی کہ وہ انصاف کے حق میں اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرکے اور ملزم کو واپس اترپردیش کی جیل بھیجے ۔ اتنا ہی نہیں، پنجاب میں درج مقدمات کو بھی اترپردیش منتقل کرے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...