یو پی ایس سی کے پریلمز امتحانات 4 اکتوبر کو ہی ہوں گے: سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2020, 9:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے کورونا وبا کی وجہ سے تاخیر سے منعقد ہو رہے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے پریلمز (پری) امتحانات کو چار اکتوبر سے مزید آگے بڑھانے سے بدھ کو انکار کر دیا۔ جسٹس اے ایم کھانولکر کی صدارت والی بنچ نے کمیشن کی جانب سے دی گئی دلیلوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یو پی ایس سی کے پری امتحانات کے 20 امیدواروں کی جانب سے دائرعذرداری خارج کر دی۔

کمیشن نے دلیل دی تھی کہ اب امتحانات ملتوی کرنے کا اثر اگلے سال کے امتحانات پر بھی پڑے گا۔ کیونکہ ان امتحانات کے انعقاد کی ساری تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور اب اگر اسے مزید ملتوی کیا گیا تو کمیشن کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔

کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران امیدواروں کی صحت سے متعلق سبھی مناسب طریقے اپنائے گئے ہیں۔ بنچ نے کہا ہے کہ حال کے دنوں میں مختلف مسابقتی امتحانات کامیابی کے ساتھ انعقاد ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان امتحانات کے انعقاد میں مرکزی وزارت داخلہ کی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کا بہتر طریقے سے استعمال کیا گیا۔ عدالت نے حالانکہ یہ واضح کیا ہے کہ کورونا سے متاثر امیدواروں کو کسی بھی حال میں امتحانات مراکز میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، کیونکہ اس سے دوسرے امیدواروں تک انفیکشن پہنچ سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...