شراب کی ہوم ڈلیوری: حکم جاری کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2020, 7:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍مئی(ایس او نیوز؍یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز شراب کی ہوم ڈلیوری اور شراب کی فروخت کے دوران دوکانوں پر سوشل ڈسٹینسنگ کے لئے ریاستوں کو حکم جاری کرنے سے متعلق عرضی پر کوئی حکم جاری کرنے سے انکار کردیا۔ جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے اگرچہ شراب کی ہوم ڈلیوری پر حکومت کو غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

دیپک سائی کی دلائل سننے کے بعد جسٹس بھوشن نے کہا کہ ریاستی حکومتیں شراب کی فروخت کے دوران سوشل ڈسٹینسنگ کی دھجیاں اڑانے پر روک لگانے پر توجہ دے رہی ہیں، ایسے میں عدالت عظمی اس معاملے پر کوئی دخل نہیں دے گی۔

عرضی گزار نے کہا تھا کہ کورونا وبا کے انفیکشن سے بچاؤ کے لئے سوشل ڈسٹنسنگ ضروری ہے، لیکن شراب کی دکانوں پر زبردست بھیڑ ہے۔ سوشل ڈسٹنسنگ کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے، ایسے میں شراب کی دکانوں پر شراب نہ فروخت کرکے ہوم ڈلیوری کا انتظام کیا جائے۔

عرضی میں مرکزی حکومت کے اس نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ عرضی گزار نے نوٹی فکیشن پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے کوئی حکم جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے صلاح دی کہ سوشل ڈسٹنسنگ بنائے رکھنے کے لئے ریاستی حکومتیں شراب کی ہوم ڈلیوری پر غور کرسکتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...