’انڈیا‘ کا نام بھارت یا ہندوستان کرنے کی عرضی پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

Source: S.O. News Service | Published on 3rd June 2020, 10:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍جون(ایس او نیوز؍ایجسنی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ملک کے انگریزی نام 'انڈیا' کو تبدیل کرکے 'ہندوستان' یا 'بھارت' کرنے کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا اور درخواست گزار سے حکومت کے سامنے اپنی بات پیش کرنے کو کہا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ریشیکیش رائے پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست گزار کی جانب سے پیش وکیل اشون ویشیے کی دلائل سننے کے بعد درخواست گزار سے کہا کہ وہ اپنا میمورنڈم حکومت کو پیش کریں۔

سماعت کے آغاز پر، وکیل نے استدلال کیا کہ انڈیا کا نام یونانی لفظ 'انڈیکا' سے نکلا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار یہاں کیوں آئے ہیں؟ آئین میں ملک کا نام بھارت ہی ہے۔ جسٹس بوبڈے نے کہا، ’’یہ ہمارے آئین کے شروع میں ہی لکھا گیا ہے ،'انڈیا دیٹ از بھارت‘ (انڈیا جو بھارت ہے)۔" آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟" درخواست گزار کے وکیل نے دلیل دی کہ بھارت اور بھارت ماتا کی جئے صدیوں سے بولی جا رہی ہے۔ اس پر جسٹس بوبڈے نے کہا کہ درخواست گزار وزارت داخلہ کو اپنا میمورنڈم پیش کریں۔

درخواست گزار نے درخواست کی تھی کہ مرکز کو دستور کے آرٹیکل 1 میں ترمیم کی ہدایت کی جائے، اور لفظ 'انڈیا' کو استعمار اور غلامی کی علامت قرار دیا جائے۔ درخواست گزار نے یہ درخواست ایڈووکیٹ راج کیشور چودھری کے توسط سے دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی بجائے بھارت نام رکھنے سے ملک میں قومی احساس پیدا ہوگا۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں 15 نومبر 1948 کے آئین کے مسودے کا بھی ذکر کیا، جس میں ایم اننتشینم آئینگر اور سیٹھ گووند داس نے 'انڈیا' کی جگہ آئین کے مسودے کے آرٹیکل ون پر بحث کرتے ہوئے 'بھارت، ہندوستان اور بھارت ورش' ناموں کو اپنانے کی وکالت کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...