ایودھیا معاملہ کی سماعت کے لئے نئے آئینی بنچ کا قیام، 29 جنوری سے ہوگی سماعت
نئی دہلی25جنوری (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا ) ایودھیا میں بابری مسجد۔رام جنم بھومی کیس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ نے نئے آئینی بنچ کا قیام کردیا ہے ۔ بنچ میں دو نئے جج شامل ہیں۔ جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنذیر کو دوبارہ ایودھیا معاملے کی سماعت والے بنچ میں شامل کیا گیا ہے۔
29 جنوری سے ہونے والی سماعت کرنے والے آئینی بنچ میں چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس بوبڑے اور جسٹس چندر چوڑ بھی ہوں گے۔ اس سے پہلے جسٹس یو یو للت نے سماعت سے خود کو الگ کر لیا تھا۔جسٹس ایس اے بوبڑے، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ دونوں جج اس سے پہلے ستمبر 2018 کے فیصلے میں شامل تھے لیکن نئے بنچ میں انہیں نہیں رکھا گیا تھا۔ پرانے بنچ سے جسٹس این وی رمنا بھی اس بنچ میں نہیں ہیں۔ پہلے جو پانچ ججوں کا بنچ بنایاگیاتھا، اس میں چیف جسٹس کے علاوہ جو چار جج تھے وہ مستقبل کے چیف جسٹس تھے۔ان میں سے ابھی جسٹس رمنا اور جسٹس للت نہیں ہیں۔