عمرعبداللہ معاملہ: کشمیر انتظامیہ کو سپریم کورٹ کا نوٹس، 2 مارچ کو سماعت

Source: S.O. News Service | Published on 15th February 2020, 12:36 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/فروری(ایس او نیوز/یو این آئی) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ کی پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست کو چیلنج دینے والی عرضی پر جمعہ کو جموں و کشمیر انتظامیہ سے جواب طلب کیا۔ جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بینرجی کی بینچ نے عمر عبداللہ کی بہن سارا عبداللہ پائلٹ کی ’ہیبیز کارپس پیٹیشن‘ کی سماعت کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا۔عدالت نے معاملے کی سماعت کےلئے دو مارش کی تاریخ مقرر کی ہے۔

جسٹس مشرا نے سماعت شروع ہوتے ہی سارا کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپِل سبل سے پوچھا کہ کیا اس سلسلے میں کوئی اور عرضی ہائی کورٹ دائر کی گئی ہے۔اس پر سبل نے کہا،’’نہیں کوئی اور عرجی نہیں دائر کی گئی ہے۔بینچ نے پھر جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کرنے کی بات کہی لیکن سبل نے کہا کہ ان کی مؤکل کے بھائی کو پہلے تو سی آر پی سی کی دفعہ 107کے تحت چار اور پانچ اگست کی آدھی رات کو حراست میں لیاگیا تھا اور اس کی چھ ماہ کی مدت ختم ہوگئی ہے۔اس کے بعد انہیں پھر سے جموں و کشمیر پی ایس اے کے تحت پانچ فروری کو حراست میں لیاگیا ہے۔

جسٹس مشرا نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے کی سماعت تین ہفتے ٹالنے کے اشارے دئے لین سچل نے کہا کہ سارا نے ’ہیبیز کارپس پیٹیشن‘ دائر کی ہے اور اسے زیادہ وقت کےلئے ٹالنا مناسب نہیں ہوگا لیکن عدالت نے کہا کہ جب اتنا وقت انتظار کیا تو کچھ اور کرلیجئے۔ اس کے بعد سماعت کےلئے دومارچ کی تاریخ مقرر کی۔

عمر عبداللہ پانچ اگست،2019سے سی آر پی سی کی دفعہ 107کے تحت حراست میں تھے۔اس قانون کے تحت عمر عبداللہ کی چھ مہینے کی احتیاطاً حراست کی مدت گزشتہ جمعرات یعنی پانچ فروری 2020 کو ختم ہونے والی تھی،لیکن حکومتنے انہیں پھر سے پی ایس اے کےتحت حراست میں لے لیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...