گجرات راجیہ سبھا انتخابات: کانگریس کی درخواست پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب مانگا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2019, 11:05 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے گجرات میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں پر الگ الگ انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج دینے والی ریاستی کانگریس کی درخواست پر بدھ کو سماعت کرتے ہوئے کمیشن سے 24 جون تک جواب دینے کو کہا ہے۔جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے کیس کی سماعت کے لئے 25 جون کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ اس پر سماعت کی ضروری ہے۔بنچ نے کہاہے کہ یہ ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے انتخابی پٹیشن کے ذریعے اٹھایا جا سکے، لہٰذا اس پر سماعت ضروری ہے۔ گجرات کانگریس کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل وویک تنکھا نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کے کچھ فیصلے ہیں جو ان کے حق میں ہیں۔اس پر بنچ نے کہاکہ ہم ابھی کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ یہ جگہ خالی ہے یا پھر آئینی۔اس معاملے پر سماعت ضروری ہے۔غور طلب ہے کہ بی جے پی صدر امت شاہ اور پارٹی کی سینئر لیڈر اسمرتی ایرانی کے بالترتیب گاندھی نگر اور امیٹھی سے لوک سبھا پہنچنے کے بعد گجرات سے راجیہ سبھا کی دو سیٹیں خالی ہو گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 جون کو جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں سیٹوں کے لئے انتخابات پانچ جولائی کو ہی ہونے ہیں۔کانگریس نے درخواست میں کہا ہے کہ ایک ہی دن دونوں سیٹوں پر الگ الگ انتخابات کرانا غیر آئینی اور آئین کی روح کے خلاف ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...