شاہین باغ مظاہرہ: مذاکرات کاروں کو سپریم کورٹ کے تحریری حکم کا انتظار

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2020, 12:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) شاہین باغ میں تقریباً دو ماہ سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج جاری ہے اور حکومت ان مظاہرین کی سننے کو تیار نہیں ہے۔ مظاہرہ کے خلاف داخل کی گئی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے اس معاملہ کو حل کرنے کے لئے تین مذاکرات کاروں کو مقرر کیا ہے اور ان مذاکرات کاروں کو عدالت کے تحریری حکم کا انتظار ہے۔ تحریری حکم ملنے کے بعد یہ مذاکرات کار مظاہرین کے ساتھ گفت و شنید کا آغاز کریں گے۔

عدالت عظمیٰ نے پیر کے روز سماعت کے دوران سینئر وکیل سنجے ہیگڑے، وکیل سادھنا رام چندرن اور سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ کو مذاکرات کار مقرر کیا۔ یہ لوگ شاہین باغ کے مظاہرین سے بات کریں گے اور وہ راستہ کھلوانے کی کوشش کریں گے جس پر مظاہرین بیٹھے ہیں۔

سینئر ایڈوکیٹ سنجے ہیگڈے نے آئی اے این ایس کو بتایا، ’’ہمیں ابھی تک سپریم کورٹ کا حکم تحریری طور پر موصول نہیں ہوا ہے۔ یہ حکم سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ نہیں کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ آج شام تک یہ اپ لوڈ ہو جائے گا۔ اس کے بعد ہم اس بات پر غور کریں گے کہ ہم وہاں کب جائیں؟ ہم نے کل دہلی پولیس سے بھی بات کی تھی اور انہوں نے شاہین باغ کی صورتحال سے آگاہ کرایا تھا۔‘‘

اس مسئلے پر شاہین باغ میں مظاہرہ کرنے والے ایک شخص نے کہا، ’’مذاکرات کار آئیں گے تو ہم گفت شنید کریں گے، اس کے علاوہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے مطالبات پر قائم رہیں گے، جس میں سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ بھی شامل ہوگا۔ یہ بھی مطالبہ کیا جائے گا کہ ملک سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والے تمام لوگوں کے خاف درج مقدمات کو واپس لیا جائے۔ نیز، اتر پردیش میں پولیس نے جن لڑکوں کو گولی ماری ہے ان کے اہل خانہ کو معاوضہ اور سرکاری نوکری دی جائے، اس کے بعد ہی مظٓہرہ ختم کیا جائے گا۔

غورطلب ہے کہ شاہین باغ مظاہرے کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی گزار نے سپریم کورٹ سے کہا کہ ’’شاہین باغ میں دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری احتجاج کی وجہ سے دہلی اور نوئیڈا کے لاکھوں افراد کو پریشانی ہے۔ مظاہرہ کی وجہ سے نوئیڈا جانے والی سڑک احتجاج کی وجہ سے بند ہے، جس کے باعث لوگوں کو لمبا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے اور اس سے وقت کی بربادی ہوتی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...