سپریم کورٹ کے جج نے عمر عبداللہ کی درخواست پر سماعت سے خود کو الگ کرلیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th February 2020, 1:09 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی 13/فروری (ایس ا و نیوز/پی ٹی آئی) سپریم کورٹ کے جسٹس ایم ایم شانتانوگوڈر نے نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کو قومی سلامتی قانون (این ایس اے) کے تحت گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرنے والی بینچ سے خود کو الگ کرلیا۔

 خیال رہے کہ عمر عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ پائلٹ نے قومی سلامتی قانون کے تحت اپنے بھائی کی حراست کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے، جس کی سماعت کے لئے تین ججوں کی بینچ مقرر کی گئی تھی۔ لیکن اس بینچ میں شامل جسٹس شانتانوگوڈر نے بغیر کوئی بھی بات سننے سے پہلے ہی کوئی وجہ بتائے بغیر صرف یہ کہا ”میں اس معاملے کی سماعت میں شریک نہیں ہو رہا ہوں۔“ اس پر سپریم کورٹ نے اپنے رجسٹری ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڑے سے14فروری کو”مناسب بینچ“ کے سامنے اس معاملے کو پیش کرنے کے لئے رہنمائی طلب کرے۔

 سارہ عبداللہ پائلٹ کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ کپل سبّل نے14فروری کو معاملے کی سماعت کرنے کی درخواست کی تو بینچ نے کہا ”چونکہ جسٹس شانتانو گوڈر نے سماعت میں شامل رہنے سے انکار کردیا ہے تو یہ معاملہ دوسری بینچ کے سامنے 14فروری کو پیش کیا جائے۔“ 

ایک نظر اس پر بھی

گجرات: احمد آباد کے کورونا اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 8 مریض لقمہ اجل

  گجرات کے احمد آباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں جمعرات کی آتشزدگی کے بعد 3 خواتین سمیت کم از کم 8 کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ نائب وزیراعلی اور وزیر صحت نتن پٹیل نے بتایا کہ صبح نو بجے کے قریب نورنگ پورہ کے علاقے میں واقع شریئے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں جیسے حکومت نے کورونا کے ...

جموں و کشمیر: جی سی مرمو کا استعفی منظور، منوج سنہا نئے لیفٹیننٹ گورنر

  جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) جی سی مرمو کے استعفی دینے کے بعد صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر منوج سنہا کو جموں وکشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مرمو کو دہلی میں دیگر ذمہ داری اور ...

بہار کے مختلف اضلاع میں کشتی پلٹنے سے ڈوبے 12 لوگوں کی لاش برآمد، 26 کی تلاش جاری

بہار کے مختلف اضلاع میں کشتی پلٹنے سے غرقاب بارہ لوگوں کی لاش برآمد ہوگئی ہے اور 26 افرا د کی تلاش جاری ہے۔ بہار کے کھگڑیا ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ میں گنگا ندی میں کشتی پلٹنے سے ڈوبے سات لوگوں کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

دھوکہ بازی کو نہ کبھی بھولا جائے گا نہ معاف کیا جائے گا: التجا مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس دھوکہ بازی کو کبھی نہ بھولا جائے گا نہ معاف کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑی حکومت نے دن دھاڑے جموں وکشمیر کو مسخ کر کے ...

رائل سیما لفٹ اریگیشن پروجیکٹ: آندھرا کے خلاف تلنگانہ حکومت پہنچی سپریم کورٹ

 تلنگانہ حکومت اے پی حکومت کے رائل سیما لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی۔ حکومت نے عدالت عظمی سے خواہش کی کہ وہ اس پروجیکٹ کے احکام منسوخ کرے اور ٹنڈر کے عمل کو بھی روکا جائے۔

کرناٹک سے 40 امیدوار سیول سرویسز امتحان میں کامیاب

کرناٹک سے زائداز 40 امیدواروں نے 2019 کے یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی ) سیول سرویس امتحان میں کامیابی حاصل کی اور اب آئی اے ایس ، آئی ایف ایس اور آئی پی ایس اور دیگر میں ملازمت حاصل کریں گے۔

بھٹکل: مرڈیشور میں علاج نہ ملنے سے مریض کی موت۔ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کے لئے اے سی کو دیا گیا میمورنڈم

دل کا دورہ پڑنے پر مریض کو کورونا وباء کے شک میں مرڈئشور سرکاری اسپتال میں علاج کی سہولت فراہم نہ کرنے سے موت واقع ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مریض کے گھروالوں کے علاوہ مقامی افراد نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم دیا جس میں سرکار ی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ...

بھٹکل میں کل 5 اگست کو 144 نافذ؛ ایودھیا میں رام مندر’شیلا نیاس اور بھومی پوجا‘کے پس منظر میں ریاست کے مختلف علاقوں میں احتیاطی اقدامات

یوپی کے ایودھیا میں 5اگست کو رام مندر کی تعمیر کے لئے ’شیلانیاس اور بھومی پوجا‘کی رسم اداکی جارہی ہے۔ اس پس منظر میں امن وامان اور شانتی بنائے رکھنے کے لئے بھٹکل تعلقہ میں تحصیلدار کی جانب سے دفعہ 144کے تحت 5اگست کی صبح 6بجے سے رات 8بجے تک امتناعی احکامات لاگو کرنے کا اعلان کیا ...

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا پر بھی کورونا کا حملہ، اسپتال میں داخل

سیاسی لیڈران کے کورونا انفیکشن کی زد میں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا اور ان کی بیٹی کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبروں کے بعد اب ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدارمیا کے بھی کورونا پازیٹو ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس سلسلے ...

منگلورو: ایودھیا میں ’بھومی پوجا‘ کے پس منظر میں 5؍اگست کوشہر میں لاگو ہونگے امتناعی احکامات

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی رسم کے تحت 5؍اگست کو ’بھومی پوجا‘ ہونے جارہی ہے۔ اس پس منظر میں سٹی پولیس کمشنر وکاش کمار نے شہر میں دفعہ 144کے تحت امتناعی احکامات نافذ کردئے ہیں۔

کاسر گوڈ: اپنی شادی نہ کروانے سے ناراض شخص نے بیک وقت 4رشتے داروں کو کلہاڈی سے قتل کرڈالا

کمبلے کے قریب پاؤلیکے پنچایت حدود میں ایک شخص نے اپنے چار قریبی رشتے داروں کواپنی شادی کی فکر نہ کرنے کی وجہ سے ناراض ہوکر کلہاڈی سے قتل کر ڈالا۔ اس قاتلانہ حملے سے اس کی ماں بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ ملزم کو مقامی لوگوں نے دھر دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔