کورونا بحران: عدالت عظمیٰ میں از خود نوٹس پر سماعت منگل تک ملتوی

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2021, 4:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سپریم کورٹ میں کووڈ 19 وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر از خود نوٹس کے معاملے کی سماعت جمعہ کے روز منگل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ساتھ ہی عدالت نے سینئر ایڈووکیٹ ہریش سالوے کو انصاف دوست کی ذمہ داری سے فارغ کر دیا۔ سالوے نے معاملے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے، جسٹس ایل ناگیشوری راؤ اور جسٹس ایس رویندر کی بینچ سے درخواست کی کہ انصاف دوست کی ذمہ داری سے انھیں فارغ کر دیں۔

سالوے کا یہ اقدام کچھ سینیئر وکلاء کی جانب ان کی تنقید کیے جانے کے بعد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا،’میں نہیں چاہتا کہ یہ معاملہ اس الزام کے سائے میں سنا جائے کہ چیف جسٹس آف انڈیا کے ساتھ دوستی ہونے کے ناطے ہی میری تقرری انصاف دوست کے طور پر ہوئی ہے‘۔

اس معاملے میں سینیئر وکلاء کے شائع بیانوں کے سلسلے میں جسٹس بوبڈے نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان وکلاء نے سالوے کو انصاف دوست بنائے جانے کی تنقید کی تھی۔ بینچ نے کہا کہ سالوے کو انصاف دوست کی ذمہ داری سے فارغ کیا جاتا ہے اور معاملے کی آج سماعت بند کی جاتی ہے۔ اب اس معاملے کی شنوائی منگل کے روز ہوگی۔ شنوائی کے دوران عدالت نے کہا کہ اس کا ارادہ ہائی کورٹ سے مقدمات واپس لینا نہیں ہے لہٰذا تنقید کی ضرورت نہیں تھی۔

جسٹس بوبڈے نے اپنے دفترکے آخری دن کہا،’ہم سینئر وکلاء کے بیان پڑھ کر خوش نہیں ہیں لیکن ہر شخص کا اپنا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے۔ غور طلب ہے کہ عدالت نے گذشتہروز شنوائی کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کی تھی۔ عدالت نے کورونا کے پیش نظر آکسیجن اور دوا کی سپلائی، ٹیکہ کاری کی پالیسی اور لاک ڈاؤن لگانے کے ریاستی حکومتوں کے حقوق کے معاملے میں از خود نوٹس لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...