بھیما-کوریگاؤں تشدد: سپریم کورٹ نے گوتم نولکھا کو دی راحت، ضمانت پر رِہائی کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2024, 11:14 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 15/مئی (ایس ا و نیوز /ایجنسی) بھیما-کوریگاؤں تشدد معاملے میں سپریم کورٹ نے سماجی کارکن گوتم نولکھا کو ضمانت پر رِہا کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے گوتم نولکھا کی عمر کو توجہ میں رکھتے ہوئے اور کیس میں جاری ٹرائل کے جلد پورا نہ ہونے کو پیش نظر رکھتے ہوئے گوتم نولکھا کو ضمانت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے میں دیگر ملزمین کو بھی ضمانت دی جا چکی ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ گوتم نولکھا چار سال سے بھی زیادہ مدت سے جیل میں بند ہیں اور اس معاملے میں ابھی تک الزامات طے نہیں کیے گئے ہیں۔ ایسے میں مقدمہ میں لگنے والے طویل وقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے عدالت نے نولکھا کو ضمانت دے دی۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے گوتم نولکھا کو ان کے گھر پر نظر بندی کے دوران ان کی سیکورٹی پر خرچ ہوئے 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کا بھی حکم دیا۔

قابل ذکر ہے کہ گوتم نولکھا کو ایلگر کونسل معاملہ میں 14 اپریل 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ سال نومبر میں سپریم کورٹ نے انھیں نوی  ممبئی واقع ان کے گھر میں نظر بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ سال دسمبر میں بامبے ہائی کورٹ نے بھی گوتم نولکھا کو ضمانت پر رِہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ حالانکہ جانچ ایجنسی این آئی اے کی اپیل پر ہائی کورٹ نے اپنے حکم پر ہی تین ہفتوں کے لیے روک لگا دی تھی۔ 5 جنوری کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم پر جاری اسٹے کو اپنے اگلے حکم تک جاری رکھنے کی ہدایت دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات بے بنیاد، انتخابات کی وجہ سے لگائے جا رہے: عآپ

عام آدمی پارٹی پر بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ برسوں پرانا الزام ہے۔ ان تمام باتوں پر عام آدمی پارٹی وزارت داخلہ، الیکشن ...

دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 47 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

دہلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور آئی ایم ڈی نے جمعہ تک انتہائی درجہ حرارت کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ گرمی اس حد تک تباہی مچا رہی ہے کہ پیر کو بھی دہلی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا تھا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی میں گرمی کی لہر کے حالات ...

بی جے پی کیجریوال پر حملہ کرا سکتی ہے؛ عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کا سنگین الزام

عآپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کیجریوال پر قاتلانہ حملہ کروانے کی سازش تیار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’کیجریوال کے جیل سے باہر آنے سے بی جے پی بوکھلائی ہوئی ہے۔ اب یہ لوگ کیجریوال پر قاتلانہ حملہ ...

کیجریوال کی خودسپردگی سے قبل ہی ای ڈی عدالت پہنچ گئی، عبوری ضمانت ختم ہوتے ہی حراست کا مطالبہ

 دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ نے مبینہ دہلی آبکاری پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 10 مئی کو عبوری ضمانت دی تھی۔ انہیں 2 جون کو عدالت میں خودسپردگی کرنی ہے۔ مگر ان کی خودسپردگی سے قبل ہی ای ڈی انہیں حراست میں لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی۔ ای ڈی ...