چدمبرم نے لی راحت کی سانس، ضمانت کے خلاف سی بی آئی کی نظرثانی عرضی خارج

Source: S.O. News Service | Published on 4th June 2020, 10:54 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم کے لیے سپریم کورٹ نے آج راحت کی خبر سنائی۔ آئی این ایکس میڈیا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو منظوری دینے سے متعلق معاملے میں پی چدمبرم ضمانت پر جیل سے باہر ہیں اور اس کے خلاف سی بی آئی نے نظرثانی عرضی داخل کی تھی جس پر آج سماعت ہوئی۔ عدالت عظمی نے چدمبرم کو راحت دیتے ہوئے سی بی آئی کی نظر ثانی عرضی خارج کردی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش رائے کی بنچ نے نظر ثانی کی عرضی پر کھلی عدالت میں سماعت کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عرضی خارج کردی۔ بنچ نے گزشتہ دو جون کو چیمبر میں سرکولیشن کے ذریعہ سماعت کراتے ہوئے نظر ثانی کی عرضی خارج کی تھی، اس کی کاپی آج جاری کی گئی۔

عدالت نے اس معاملے میں کہا کہ پی چدمبرم کو ضمانت دینے کے فیصلے میں کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے، اس لئے نظر ثانی کی عرضی خارج کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ عدالت عظمی نے چدمبرم کو 4 دسمبر 2019 کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔ اس وقت تک سابق وزیر مالیات 106 دن تہاڑ جیل میں گزار چکے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...