نیٹ پی جی :سپریم کورٹ کی مرکزی حکومت کو ابھی کونسلنگ نہ کرانے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 25th October 2021, 8:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) پیر کو نیٹ پی جی ایگزام (NEET PG Exam)کے معاملے میں سپریم کورٹ نے ایک بہت اہم ہدایات دی ہیں۔ عدالت نے مرکز کو بتایا ہے کہ فی الحال NEET PG کی کونسلنگ شروع نہیں ہوگی۔ آل انڈیا کوٹہ میں او بی سی اور ای ڈبلیو ایس ریزرویشن کی توثیق پر فیصلہ آنے تک کونسلنگ نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے یہ معلومات مرکزی حکومت کو دی ہیں۔نیٹ پی جی کیس میں اسے بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔

دراصل سینئر ایڈوکیٹ اروند پی داتار نے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے اس معاملے کا ذکر کیا۔اس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 24 اکتوبر سے شروع ہونے والی اور 29 اکتوبر کو ختم ہونے والی کونسلنگ کے مکمل شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے بنچ نے کہا کہ جب تک عدالت اس معاملے کا فیصلہ نہیں کرتی ، کونسلنگ آگے نہیں بڑھنی چاہیے۔NEET امتحان کے حوالے سے سپریم کورٹ کے سامنے کئی مسائل آئے ہیں۔

اس میں امتحان کے پیٹرن کا مسئلہ بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نیٹ پی جی سپر اسپیشلٹی امتحان 2021 کے پیٹرن کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیا تھا ۔ اس کے بعد مرکز نے کہا تھا کہ اس بار امتحان صرف پرانے پیٹرن پر ہوگا۔ مرکز نے کہا تھا کہ یہ امتحان پرانے سوال کے پیٹرن کے مطابق ہوگا اور نیا پیٹرن اگلے سیشن 2022-2023 سے نافذہوگا۔ عدالت نے کہا تھا کہ فی الحال پیٹرن کی درستی کا فیصلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...