آئی پی ایل 2020: بنگلورو کی ایک اور شکست، حیدرآباد خیمہ پرجوش!

Source: S.O. News Service | Published on 1st November 2020, 11:07 AM | اسپورٹس |

ابوظہبی،یکم نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہفتہ کے روز کھیلے گئے پہلے میچ کی طرح ہی دوسرا میچ بھی کم اسکور والا اور یکطرفہ ثابت ہوا جس میں سنرائزرس حیدر آباد نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو 5 وکٹ سے بہ آسانی شکست دے دی۔ حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو بہت صحیح ثابت ہوا جب مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر بنگلور صرف 120 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔ جیت کے لیے 121 رنوں کا ہدف حیدر آباد نے محض 5 وکٹ کے نقصان پر 14٫1 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

بنگلورو کی بلے بازی شروع سے ہی خراب رہی کیونکہ محض 28 رن کے اسکور پر ہی دیودت پڈیکل اور کپتان وراٹ کوہلی پویلین لوٹ گئے۔ پڈیکل نے 5 رن اور کوہلی نے 7 رن بنائے۔ سلامی بلے باز جوش فلپی کا ساتھ اے بی ڈیویلیرس نے اچھا دیا، لیکن ٹیم کا اسکور جب 71 رن تھا تو وہ 24 گیندوں پر 24 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت گیارہ اوور ہو گئے تھے اور ٹیم کو رنوں کی رفتار بڑھانے کی بھی ضرورت تھی۔ بنگلور اگلے ہی اوور میں جوش فلپی کی شکل میں زبردست جھٹکا لگا جو ابھی تک کافی اچھی بلے بازی کر رہے تھے۔ انھوں نے 31 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 32 رن بنائے۔

بعد ازاں واشنگٹن سندر اور گرکیرت سنگھ چھوٹی چھوٹی، لیکن انتہائی اہم پاری کھیلی۔ بقیہ بلے بازوں نے شیدائیوں کو مایوس ہی کیا۔ سندر نے 18 گیندوں پر 21 رن بنائے، جب کہ گرکیرت 24 گیندوں پر 15 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ مورس 3 رن اور اڈانا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ محمد سراج 3 گیندوں پر 2 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

حیدر آباد کی طرف سے سبھی گیندبازوں نے وکٹ حاصل کیے اور سب سے کفایتی گیندبازی نٹراجن نے کی جنھوں نے 4 اوور میں محض 11 رن دے کر 1 وکٹ لیا۔ سندیپ شرما نے 4 اوور میں 20 رن دے کر 2 وکٹ، جیسن ہولڈر نے 4 اوور میں 27 رن دے کر 2 وکٹ، شہباز ندیم نے 4 اوور میں 35 رن دے کر 1 وکٹ اور راشد خان نے 4 اوور میں 24 رن دے کر 1 وکٹ لیے۔

حیدر آباد کی بلے بازی کی شروعات بھی اچھی نہیں کہی جائے گی کیونکہ کپتان ڈیوڈ وارنر محض 8 رن بنا کر واشنگٹن سندر کا شکار بن گئے۔ لیکن اس کے بعد سلامی بلے باز ردھیمان ساہا اور منیش پانڈے نے ٹیم کو نہ صرف مضبوطی عطا کی بلکہ تیزی کے ساتھ رن بھی بنائے۔ تیزی سے رن بنانے کی کوشش میں ہی منیش پانڈے 19 گیندوں میں ایک چھکا اور 3 چوکے کی مدد سے 26 رن بنانے میں کامیاب ہوئے۔ منیش اور ساہا کے درمیان 5٫2 اوور میں 50 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔

منیش پانڈے کے آؤٹ ہونے کے بعد کین ولیمسن ساہا کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آئے، لیکن جب ٹیم کا اسکور 87 رن پہنچا تب تک دونوں کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، اور بنگلورو کسی جادو کی امید لگا بیٹھا تاکہ میچ جیت کر پلے آف میں جگہ بنائی جائے۔ پہلے ساہا 32 گیندوں پر شاندار 39 رن بنا کر یجویندر چہل کا شکار ہوئے، اور پھر کین ولیمسن محض 8 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جیسن ہولڈر کی تعریف کرنی ہوگی جنھوں نے 10 گیندوں میں 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے تیز طرار ناٹ آؤٹ 26 رن بنا کر ٹیم کی جھولی میں 2 پوائنٹ ڈال دیے۔ اس درمیان ابھشیک شرما 8 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عبدالصمد بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

گیندبازی میں بنگلورو کی طرف سے یجویندر چہل سب سے کامیاب رہے جنھوں نے 3٫1 اوور میں 19 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ 1-1 وکٹ واشنگٹن سندر، نودیپ سینی اور اوسورو اڈانا کو حاصل ہوا جنھوں نے بالترتیب 3 اوور میں 21 رن، 2 اوور میں 30 رن اور 3 اوور میں 20 رن دیے۔ علاوہ ازیں محمد سراج نے 1 اوور میں 12 رن دیے اور کرس مورس نے 2 اوور میں 19 رن دیے، ان دونوں کو کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...