رام مندر ٹرسٹ کی طرح ہی ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے ٹرسٹ بنانے کا اعلان!

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2020, 12:30 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،20/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) ایودھیا میں ایک طرف عظیم الشان رام مندر تعمیر کرنے کے لیے تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں اور اس کے لیے تشکیل کردہ ’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ ٹرسٹ کی پہلی میٹنگ 19 فروری کو ہو بھی چکی ہے، اور دوسری طرف ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے بھی ایک ٹرسٹ بنائے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں باضابطہ اعلان 24 فروری کو کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ اس ٹرسٹ کا نام کیا ہوگا اور اس میں کون کون لوگ شامل ہوں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سنی وقف بورڈ کی جانب سے مسجد ٹرسٹ بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کا نام ’انڈو-اسلامک کلچر فاؤنڈیشن‘ ہوگا۔ یہ ٹرسٹ ایودھیا میں مسجد تعمیر کے ساتھ ساتھ اس کے انتظام و انصرام سے متعلق ضروری فیصلے بھی لے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 24 فروری کو سنی وقف بورڈ کی میٹنگ ہونے والی ہے جس میں ٹرسٹ کے اراکین کے نام پر مہر لگے گی۔ ایسی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ ٹرسٹ میں مسجد کے تعلق سے ثالثی کرنے والے لوگوں کے علاوہ سنی وقف بورڈ کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔

جس طرح کی باتیں سامنے آ رہی ہیں اس کے مطابق مسجد تعمیر کے لیے بننے والے ٹرسٹ میں کل 7 اراکین شامل ہوں گے اور سنی وقف بورڈ کے سربراہ ہی اس ٹرسٹ کے نامزد سربراہ ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اس وقت سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر فاروقی ہیں۔ بہر حال، اس ٹرسٹ کا کام صرف مسجد تعمیر ہی نہیں ہوگا بلکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جو 5 ایکڑ زمین ملے گی اس پر اسپتال، اسکول، اسلامک کلچرل سرگرمیوں کو بڑھانے والے انسٹی ٹیوٹ، لائبریری، پبلک یوٹیلٹی انفراسٹرکچر بنانے سے لے کر دوسری طرح کی سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینا بھی ہوگا۔

خصوصی ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سنی وقف بورڈ کی جانب سے ٹرسٹ کے متعلق خاکہ پوری طرح سے تیار کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت کی طرف سے ملنے والی 5 ایکڑ زمین کا مالکانہ حق لینے کی کوششیں بھی شروع ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ اتر پردیش کی یوگی کابینہ نے سنی وقف بورڈ کو زمین دینے کی تجویز منظور کر لی ہے۔ ایودھیا کے سوہاول تحصیل واقع دھنّی پور گاؤں میں سنی وقف بورڈ کو زمین دی جائے گی۔ حکومت کے ترجمان سدھارتھ سنگھ نے بتایا تھا کہ 5 ایکڑ زمین کی تجویز پاس ہو گئی ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’ہم نے 3 متبادل مرکزی حکومت کے پاس بھیجے تھے، جس میں سے ایک پر اتفاق ہو گیا ہے۔ مسجد کے لیے دھنّی پور میں زمین دی جائے گی۔‘‘ یہ علاقہ ایودھیا ہیڈکوارٹر سے تقریباً 18 کلو میٹر دور ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...