’’سنڈے لاک ڈاؤن ‘‘ ریاست بھر میں مؤثر۔ سڑکیں ویران ، کاروبار بند

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2020, 11:22 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍جولائی (ایس او نیوز) کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ریاستی حکومت نے ہر اتوار مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا جو فیصلہ لیا اس کے مطابق 5 ؍ جولائی پہلی اتوار ہی جب ان لاک ڈاؤن ماحول میں ریاست بھر کے شہریوں نے مکمل لاک ڈاؤن کر کے اس وائرس سے بچنے کے لئے حکومت کے اقدام کو اپنا بھر پور تعاون پیش کیا۔ ریاست کی راجدھانی سمیت تمام اضلاع میں لوگوں نے رضا کارانہ طور پر اپنا کاروبار بند رکھا اور سڑکوں سے گاڑیاں غائب رہیں۔کرناٹک میں کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بنے ہوئے شہر بنگلورو میں لاک ڈاؤن صد فیصد رہا۔ اشیائے ضروریہ فراہم کرنے والی دکانوں کو چھوڑ کر پورا کاروبار بند رہا ۔ سڑکوں سے سرکاری بسیں ، آٹو رکشا ، ٹیکسیاں ، ندار درہی بعض مقامات پر داؤں ، دودھ ، ترکاری اور اناج کی دکانیں کھلی رہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اکثر لوگ گھروں سے نہیں نکلیں ۔ کسی بھی دکانوں میں گاہل نظر نہیں آئے۔

ریاستی حکومت نے اس طرح کا ہفتہ واری لاک ڈاؤن اگلے دو ماہ تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سڑکوں پر گاڑیاں نہ اترنے کے سبب شہر کی بیشتر شاہرائیں جن میں ایئر پورٹ روڈ، بنگلورو ، ٹمکورو روڈ، بنگلورو۔ میسورو روڈ ویران پڑے رہے۔ اکا دکا گاڑیوں کو ہی ان سڑکوں سے گزرتے دیکھا گیا ۔ بعض مقامات پر پولیس نے نا کا بندی کی اور لاک ڈاؤن پامال کرنے والی گاڑیوں کو روک کر انہیں ضبط کرنے کی کارروائی کی۔ شہر کے بیشتر فلائی اوورس اکثر دنوں میں گاڑیوں سے بھرتے رہتے ہیں اتوار کے روز بند ہے۔ میجسٹک علاقے میں کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی بس اسٹانڈ خالی رہے۔ ریاست کے دیگر اضلاع میسورو، ٹمکورو، کولار، بیلاری، کوپل، ہبلی ، دھارواڑ، وجئے پور، شیموگہ ، داونگیرے، منڈیا، رام نگرم ، ہاسن ، چامراج نگر اور دیگر مقامات پر لا ک ڈاؤن کو کافی سختی سے نافذ کئے جانے کی اطلاعات ملی ہیں تمام مقام پر لاک ڈاؤن کو کامیاب کرنے کے لئے حکام کا بھر پور تعاون کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔