میں منڈیا کے عوام کے دل جیتنے میں کامیاب: سما لتا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th March 2019, 9:24 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍مارچ(ایس او نیوز) منڈیا میں جے ڈی ایس امیدوار نکھل کمار سوامی اور آزاد امیدوار سما لتا کے درمیان ٹکراؤ دن بدن شدت اختیار کرتا جارہاہے۔آج سما لتا نے جے ڈی ایس قیادت پر اجارہ داری کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بھلے وہ منڈیا سے انتخاب جیتیں یا نہ جیتیں لیکن حلقے کے عوام کا دل جیتنے میں انہوں نے کامیابی حاصل کرلی ہیں۔ سما لتا کی تائید میں کھڑے ہوئے دو فلم اداکاروں یش اور درشن کو وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی طرف سے کام چور کہنے پر تبصرہ کرتے ہوئے سما لتا نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کمار سوامی اور ان کا خاندان شاید ریاست کو اپنے کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے، سما لتا نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے انہیں جو بھی نشان دیا جائے گا اسے وہ اپنے انتخابی مہم کے دوران استعمال کرتے ہوئے اسی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرنے کی جدوجہد کریں گی۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ پورے حلقے میں امبریش کے حق میں ہمدردی کی لہر پائی جاتی ہے اس لہر سے انتخابات میں انہیں بھرپور فائدہ ملے گا ۔ سمالتا نے کہاکہ منڈیا ضلع کے آٹھ جے ڈی ایس اراکین اسمبلی ، تین وزراء ، ضلع کے تمام سرکاری افسر اور مکمل سرکاری مشنری اس حلقے میں نکھل کمار سوامی کو کامیاب بنانے میں لگ گئی ہیں۔اس کے باوجود بھی انہیں یقین ہے کہ وہ حلقے کے لوگوں کو اپنی موجودگی کا احساس کرانے میں ضرور کامیاب ہوں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...