عمان کے سلطان قابوس بن سعید انتقال کرگئے۔ ہیثم بن طارق نئے سلطان مقرر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th January 2020, 1:29 PM | خلیجی خبریں |

عمان 11/جنوری (ایس او نیوز) جدید عرب حکمرانوں میں سب سے زیادہ طویل عرصے تک اپنے ملک پر حکمرانی کرنے والے عمان کے سلطان قابوس بن سعید جمعہ کے دن انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کے ساتھ ہی ان کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق کو ملک کا نیا حکمران بھی مقرر کردیا گیا ہے۔

عمان کے شاہی دربار سے جاری ایک بیان میں سلطان قابوس کے انتقال پرانتہائی رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔اور تین دن کے لئے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ چالیس دن تک ملک کا جھنڈا کھمبے کی نصف اونچائی پر لہرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

سلطان قابوس کی عمر79سال تھی۔انہوں نے29سال کی عمر میں اپنے والد سعید بن تیمور کو تخت سلطانی سے ہٹاتے ہوئے 1970میں زمام حکومت سنبھالی تھی۔ کہاجاتا ہے کہ اپنے ہی والد کے خلاف بغیر خون خرابے کے تختہ پلٹنے کی کارروائی میں برطانیہ نے قابوس کی حمایت کی تھی۔

پچھلے کچھ عرصے سے سلطان قابوس علیل تھے۔اوربی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے مہینے وہ بیلجیم میں طبی معائنے کے بعد ملک میں واپس لوٹے تھے، گمان کیاجاتا ہے کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

سلطان قابوس غیر شادی شدہ اور لاولد تھے۔ ان کا کوئی بھائی بھی نہیں ہے۔ سلطان قابوس نے اپنے بعد حکمرانی کے لئے کسی وارث کو نامزد نہیں کیا تھا۔البتہ خبر ملی ہے کہ  سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق کو ملک کا نیا حکمران مقرر کردیا گیا ہے۔

بتایا جارہا تھا کہ عمان میں حکمراں کو منتخب کرنے کا ایک منفرد نظام رائج ہے۔عمان کے آئین کے مطابق تخت خالی ہونے کی صورت میں شاہی خاندان کی طرف سے تین دن کے اندر 50 مرد اراکین پر مشتمل کاونسل کو نیاحکمراں کا منتخب کرنے کاحق حاصل ہے۔اگر شاہی خاندان کی کاونسل اپنے طور پر کسی ایک نا م پر متفق نہیں ہوتی تو پھر سلطان قابوس نے ایک مہربند لفافے میں شاہی خاندان کے لئے تحریر شدہ خط میں جو نام تجویز کیا ہے اس کو سلطان بنایا جائے گا۔

میڈیا میں آرہی خبروں کے  مطابق عمان میں سلطان جو ہوتا ہے وہ مقتدراعلیٰ ہوتا ہے۔ وہ وزیر اعظم، مسلح افواج کا کمانڈر، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اوروزیر مالیات ہوتا ہے۔

عمان میں سلطان منتخب کرنے کے لئے جو شرائط لاگو ہوتے ہیں اس کے مطابق وہ ”شاہی خاندان کا فردہو، مسلمان ہو۔ بالغ ہو، معقولیت پسندہو اور عمانی مسلم والدین کی جائز اولاد ہو۔“ ان شرائط کے پیش نظر مقامی ماہرین کا خیال ہے کہ شاہی خاندان کے کم ازکم 80افراد اس معیار پر پورے اترتے ہیں، لیکن ایک نام جو سب سے آگے ہے، وہ طارق  کا ہے۔65 سالہ طارق  کو 2017میں بین الاقوامی روابط و تعاون کے معاملات سنبھالنے کے لئے نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا۔

سلطان قابوس نے اپنے دوراقتدار میں عمان کو ایک جدیداور ترقی یافتہ ملک بنانے اور بیرونی ممالک کے ساتھ معتدل پالیسی اپنانے میں پوری طرح کامیابی حاصل کی تھی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اب نیا سلطان ہثیم بن طارق اسی نہج اور پالیسی پر عمل کرتا ہے یا ملک کو کسی او رسمت میں لے جانے کے لئے نئے منصوبے بناتا ہے۔

عمانی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان نے سلطان مرحوم کے چچا زاد بھائی اور وزیر ثقافت ہیثم بن طارق السید کو عمان کا نیا سلطان چن لیا ہے۔ ہیثم بن طارق نے آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ عمان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل اور انڈر سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 13 اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئے اور ان کی عمر 65 سال ہے۔


    
 

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...