سولیا: رسوئی گیس سلینڈر پھٹنے سے گھرمیں لگی آگ

Source: S.O. News Service | Published on 11th February 2020, 11:49 PM | ساحلی خبریں |

سولیا11/فروری (ایس او نیوز) گُونڈیا نامی مقام پر رسوئی گیس سلینڈر پھٹنے سے گھر میں آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔ گھر کے مالک کانام کرشنا بتایا جاتا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت گھر میں کوئی بھی فرد موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو اہے۔بتایا جاتا ہے کہ گھر کے تمام افراد کسی تقریب میں حصہ لینے کے لئے شام چار بجے سولیا شہر کی طرف گئے ہوئے تھے۔ آس پاس کے لوگوں نے دیکھا کہ کرشنا کے کھپریل والے مکان کی چھت سے دھواں نکل رہا ہے۔ پھر تھوڑی ہی دیر میں زبردست دھماکہ کی آواز سنائی دی اور گھر کے اندر سے شعلے نکلنے لگے۔

آگ کی وجہ سے گھر کا تمام ساز وسامان جل کر خاک ہوگیا ہے۔گھر کی دیواروں میں شگاف پڑ گئے ہیں اور تقریباً پورا گھر بری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ آگ کے شعلے اتنے بلند ہورہے تھے کہ اطراف کے ناریل کے درخت بھی جل اٹھے۔ اس حادثے کی وجہ سے لاکھوں روپے کانقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔سلینڈر کے پھٹنے کے اسباب کا ابھی ت کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔سولیا فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...