سولیا: ہوم کوار نٹین قوانین کی خلاف ورزی۔ 5ڈاکٹروں کے خلاف ہوا کیس درج
سولیا،19؍جولائی (ایس او نیوز) ہوم کوارنٹین قوانین کی خلاف کرنے پرضلع انتظامیہ کی جانب سے کے وی جی میڈیکل کالج کے 5ڈاکٹروں کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔
جن ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان کی شناخت ڈاکٹر واننس، ڈاکٹر دیوارمن، ڈاکٹر پریم کمار جی، ڈاکٹر پربن جارج اور ڈاکٹر شروتھی سی کے طور پر کی گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ میڈیکل کالج کے اسٹاف کو کورونا لاحق ہونے کے بعد ان ڈاکٹروں کو ہوم کوارنٹین میں رکھا گیا تھا۔ لیکن ضلع انتظامیہ کی طرف سے جب ان کا جی پی ایس ریکارڈ چیک کیا گیا تو پتہ چلاہے کہ ان لوگوں نے کوارنٹین قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھر سے باہر نکل کر شہرکے مختلف مقامات کا دورہ کیا ہے۔