سولیا : اسکولی بچوں نے کی سڑک کی مرمت - جج  نے معائنہ کے بعد پنچایت ذمہ داران اور والدین کو لتاڑا

Source: S.O. News Service | Published on 26th October 2021, 6:26 PM | ساحلی خبریں |

سولیا 26/ جنوری (ایس او نیوز) منڈیپو میں رہنے والے دوسری جماعت میں زیرتعلیم ولّیشا راما اور تنوی نامی دو بچوں نے اپنے اسکول جانے والی سڑک کی خود ہی مرمت کر ڈالی اور اس کے فوٹو وائرل ہوگئے ۔ 
    
بچے اپنے ہاتھ میں کدال لے کر سڑک مرمت کرنے والے فوٹو اور رپورٹ دیکھنے کے بعد یہاں کے سینئر سوِل جج سوم شیکھر نے متعلقہ مقام پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ اپنی بساط بھر مرمت کا کام انجام دینے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کرنے پر انہوں نے جج کو بتایا کہ پنچایت کو بارہا درخواستیں دینے کے بعد بھی سڑک کی مرمت نہیں کی جارہی تھی اس لئے انہوں نے  خود ہی اس کی کوشش کی ، جس کے دوران بچوں نے بھی ان کا ہاتھ بٹایا۔   
    
پھر جج سوم شیکھر نے پنچایت دفتر پہنچ کر وہاں پر سڑک کی مرمت نہ کرنے کے تعلق سے پوچھ تاچھ کی اوراس طرح کی صورت حال پر اپنی بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود پولیس انسپکٹر انجنیا ریڈی کو ہدایت دی کہ سڑک کی مرمت کرنے والے بچوں کے والدین، بچوں کی خبر گیری نہ کرنے والے اسکول کے اساتذہ اور سڑک کی مرمت نہ کرنے والی پنچایت کے صدراور پی ڈی او کے خلاف کیس رجسٹر کرتے ہوئے ایف آئی آر کیا جائے ۔ 
    
پی ایس آئی نے جب جج سے درخواست کی کہ کیس داخل کرنے کے بجائے سڑک کی مرمت فوری طور پر کرنے کی ہدایت دینا بہتر ہے تو جج نے اسے قبول کرتے ہوئے کام  پورا ہونے کی رپورٹ فوٹو کے ساتھ جلد از جلد مجھے فراہم کی جائے ۔  
    
پتہ چلا ہے کہ پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر انوشا نے متعلقہ مقام پر پہنچ کر فوری طور پر سڑک کی عبوری مرمت کا کام شروع کروایا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...