سولیا پولیس نے کیا 13برسوں سے مفرور ملزم کو گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2019, 6:22 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال 30/ستمبر (ایس او نیوز) سولیا پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو گزشتہ 13برس سے مفرور تھا۔ گرفتار شدہ ملزم کا نام احمد رفیق ہے کاسرگوڈ کے قریب کوڈلوگاؤں کا رہنے والا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ سال 2005عیسوی میں احمد رفیق کے خلاف فحاشی اور عریانیت سے متعلق ایک معاملہ دفعہ نمبر 292(2)کے تحت درج کیا گیا تھا۔ مگر وہ مسلسل رہنے کی وجہ سے طویل عرصے سے پڑے ہوئے کیس(LPC) میں تبدیل ہوگیا تھا۔عدالت سے وارنٹ جاری ہونے کے باوجود ملزم فراتھا جس کی تلاش میں پولیس سرگرداں تھی۔ مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے30ستمبر کو سولیا پولیس اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...