ایرانی جنرل قاسم سلیمانی شام میں شہریوں کے بے دریغ قتل عام میں ملوث تھا: شامی وزیر دفاع کا بیان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 20th January 2020, 6:42 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دمشق،20جنوری(آئی این ایس انڈیا)شام میں سنہ 2011ء کو اسد رجیم کے خلاف شروع ہونے والی عوامی بغاوت کچلنے کے لیے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ مقتول کمانڈر سلیمانی نے شام میں جس بے دردی کے ساتھ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا اس کے ان گنت شواہد موجود ہیں۔اس حوالے سے شام کے وزیر علی ایوب کی ایک فوٹیج منظرعام پرآئی ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ قاسم سلیمانی نے شام کے علاقے حمص میں باب عمر کے مقام پر نہتے لوگوں کو بے رحمی کے ساتھ قتل کیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ اور قومی سلامتی کونسل میں ہڈسن انسٹی ٹیوٹ کے ماہر مائیکل ڈوران نے شامی وزیر دفاع علی ایوب کا ویڈیو کلپ  جاری  کیا ہے، جس میں حمص میں باب عمر قتل عام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 'قدس فورس' کمانڈر قاسم سلیمانی پیش پیش تھے۔ سلیمانی نے مقامی آبادی کا بے دریغ قتل عام کیا اور انہیں نیست ونابود کردیا ۔

علی ایوب کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی سنہ 2011ء کو اس وقت ہی شام میں متحرک ہوگئے تھے جب شامی حکومت کے خلاف پرامن عوامی تحریک مسلح بغاوت میں تبدیل ہوگئی تھی۔شام کے وزیر دفاع علی ایوب نے اب اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سلیمانی شامیوں کے قتل عام میں کس گہرائی کے ساتھ ملوث تھے۔انہوں نے مزید کہا سنہ 2011 میں قاسم سلیمانی نے شامی وزیر دفاع علی ایوب سے ملاقات کی۔انہوں نے مل کر حمص میں باب عمرمیں مقامی آبادی کو کچلنے کا منصوبہ بنایا۔ یہ حملہ وحشیانہ تھا، کیونکہ شامی فوج نے عام آبادی پراندھا دھند گولہ باری اور عام شہریوں کے وحشیانہ قتل و غارت گری کا ارتکاب کیا۔خیال رہے کہ ایران کا دعویٰ کے کہ قاسم سلیمانی شام اور عراق میں 'داعش' کی سرکوبی میں وہاں کی حکومتوں کی معاونت کرتے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔