بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سومترا خان کی اہلیہ سوجاتا منڈل ترنمول کانگریس کی امیدوار

Source: S.O. News Service | Published on 5th March 2021, 9:25 PM | ملکی خبریں |

کلکتہ،5؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سومترا خان کی اہلیہ سوجاتا منڈل کو ٹکٹ دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں سوجاتا منڈل ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئیں تھی اس کے بعد ہی سومترا خان نے اپنی اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیجوا دیا۔ ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر طلاق کا نوٹس ملنے کے بعد سوجاتا مترا خان بنگال کی سیاست میں اچانک مشہور ہوگئیں اور اس بہانے ترنمول کانگریس کو بی جے پی کو گھیرنے کا بہانہ مل گیا۔ وہیں ترنمول کانگریس نے باراسات سے چرنجیت چکرورتی کو امیدوار بنایا ہے جب کہ مدن مترا کو ان کے پرانے اسمبلی حلقہ کمر ہٹی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

سومترا نے سوجاتا کے ترنمول میں شامل ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر اسے طلاق کا نوٹس بھیج دیا۔ بنگلہ سیاست میں سوجاتا ایک مشہور نام ہوگیا۔ چوںکہ بی جے پی اس مرتبہ کئی ٹالی ووڈ اداکارہ و ادکاروں کو امیدوار بنا رہی ہے اس لئے ممتا بنرجی سرنجیت چکرورتی کے انتخاب نہیں لڑنے کے اعلان کے باوجود دوبارہ ٹکٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست کا آدمی نہیں ہوں۔ چکرورتی نے کہا کہ پہلے وہ انتخاب نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب ممتا بنرجی کی ہدایت پر وہ انتخاب لڑنے کو تیار ہیں اور چوں کہ پارٹی کو ان کی ضرورت ہے اس لئے وہ امیدوار بن رہے ہیں۔

دوسری طرف ترنمو ل کانگریس کے سینئر لیڈر مدن مترا کو ان کے پرانے اسمبلی حلقے سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ وہ مسلسل پارٹی کے لئے کام کر رہے تھے اور پارٹی کی انتخابی مہم کو سنبھال رکھا تھا۔ انہو ں نے پارٹی کے لئے کئی گانے بھی لانچ کیے ہیں۔ جس میں کھیلا ہوبے جیسا مشہور گانا بھی شامل ہے۔ شاردا چٹ فنڈ میں گرفتاری کے بعد مدن مترا اور ممتا بنرجی کے درمیان تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی۔ مگر بعد ہیں تعلقات میں ایک بار پھر گرماہٹ آگئی ہے۔ اسی وجہ سے پارٹی نے بھاٹ پارہ میں ضمنی انتخاب میں انہیں پارٹی نے امیدوار بنایا۔ شکست کے باوجود وہ کام کرتے رہے۔ ٹکٹ ملنے کے بعد مدن مترا نے کہا کہ ممتا بنرجی کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے ٹکٹ دیا۔

ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ وہ دس مارچ کو نندی گرام جائیں گی اور پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ پارٹی کارکنان کو اس کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دے دی ہے۔ ترنمول کانگریس کے ورکروں نے دیوار پر لکھنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور گھر گھر جاکر مہم چلارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...