بم دھماکوں کے ملزمین نے 3ہندوستانی شہروں کے دورے کئے:سری لنکا آرمی چیف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th May 2019, 11:54 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

کولمبو،6؍مئی (ایس او نیوز؍یواین آئی) گزشتہ دنوں سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے دھماکوں کے پس منظر میں ملک کے آرمی چیف نے نامزد ملزمان کے حوالہ سے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے”تربیت یا غیرملکی تنظیموں سے رابطوں کیلئے“ہندوستان کے تین شہروں کے دورے کئے -میڈیا رپورٹوں کے مطابق لیفٹننٹ جنرل مہیش سینانائیکے نے بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں مبینہ خود کش حملہ آوروں کے حوالے سے کہا کہ ہمیں دستیاب اب تک کی اطلاعات کے مطابق حملہ میں ملوث ملزمان ہندوستان کا دورہ کر چکے تھے، وہ ہندوستان کے کشمیر، بنگلور اور ریاست کیرلا بھی گئے تھے -حملہ آوروں کے داعش سے تعلق کے حوالہ سے ایک سوال پر سینانائیکے کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت کے دورہ کے مقامات، حملے کے طریق کار اور نشانہ بنائی جانے والی جگہوں کو دیکھتے ہوئے اس میں بیرونی عناصر ملوث تھے یا ہدایات موصول ہو رہی تھیں -انہوں نے حملوں سے قبل معلومات کے حوالے سے کہا کہ فوجی انٹیلی جنس مختلف پہلوؤں کو دیکھنا چاہتی ہے جبکہ دیگر دوسری سمت جانا چاہتے ہیں اسی میں ایک خلا تھا جس کو آج سب دیکھ سکتے ہیں -سری لنکا کے آرمی چیف نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہر وہ شخص جو انٹلی جنس کے حصول، اس منصوبہ بندی اور قومی سلامتی کا ذمہ دار تھا ان پر الزام ہوگا جس میں سیاسی قیادت بھی شامل ہے-حملوں میں کوتاہیوں کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران بہت زیادہ آزادی اور امن تھا اور لوگ یہ بھول گئے کہ پچھلے30برسوں میں کیا ہوا تھا اسی طرح لوگ امن سے مستفید ہورہے تھے اور سلامتی کو نظر انداز کر بیٹھے تھے -سری لنکا کے کمانڈر نے کولمبو میں بدترین واقعات کے باوجود اپنے ملک کو پرامن قرار دیا جہاں دنیا بھر سے لوگ بلا خوف سیاحت کے لئے آسکتے ہیں -ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا ایک ایسا ملک ہے جو26سال تک لڑتا رہا، اس دوران جن حالات کا سامنا کیا وہ آج کی دہشت گردی کے مقابلہ میں بہت زیادہ مشکل تھے-لیفٹننٹ جنرل مہیش سینانائیکے کا کہنا تھا کہ عوام کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لئے ہم میدان میں تعینات ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس ملک میں کوئی جرم یا نسلی فسادات نہیں ہیں -ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے سکیورٹی فورسز پر اعتماد ہے اور پولیس جتنا ممکن ہو جلد اس ملک میں معمولات بحال کرے گی-یاد رہے کہ21اپریل کو کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرے 8بم دھماکوں کے نتیجے میں 300سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے -کولمبو میں دہشت گردی پر دنیا بھر سے مذمتی بیانات دئیے گئے تھے اور تفتیش میں تعاون کی پیش کش کی گئی تھی جہاں امریکہ، آسٹریلیا، برطانیہ، نیدرلینڈز سمیت کئی ممالک سے آئے ہوئے سیاح بھی ہلاک افراد میں شامل تھے -کولمبو حملوں کے بعد ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سری لنکا کے پولیس چیف نے10روز قبل خبردار کیا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں قائم مسیحی عبادت گاہوں کو خود کش بمبار نشانہ بنا سکتے ہیں -پولیس چیف پنجوتھ جواساندارا نے11اپریل کو حکام کو ایک خفیہ اطلاع دی تھی جس میں اس حوالہ سے خبردار کیا گیا تھا-انٹلی جنس معلومات میں کہا گیا تھا کہ غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ نیشنل توحید جماعت (این ٹی جے) کولمبو میں معروف مسیحی عبادت گاہوں اور انڈین ہائی کمشنر پر حملے کا منصوبہ بنا رہی ہے -

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔