گنگولی میں ایک شخص نے کی خودسوزی کی کوشش ۔ ناز ک حالت میں کیا گیا اسپتال میں داخل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th September 2020, 6:52 PM | ساحلی خبریں |

گنگولی 17؍ستمبر (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے گنگولی کی کھاروی کیری میں مندر کے اندر پوجا کے لئے آنے والے راگھویندرا کھاروی (35) نامی شخص نے اپنے جسم پر پٹرول  انڈیل کر خود سوزی کی کوشش کی جس کی وجہ سے وہ بری طرح جل گیا ہے اوراس کو نازک حالت میں اڈپی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اطلاع  کے مطابق مہالیہ اماؤس کے موقع پر جب گنگولی   کھاروی کیری میں واقع گنپتی مندر میں خصوصی پوجا کے لئے عقیدتمندوں کی بھیڑ اکٹھا ہوگئی تھی تو اس وقت راگھویندرا کھاروی نامی ایک شخص وہاں پہنچ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے بھیڑ کے سامنے ہی اپنے جسم پر پٹرول انڈیل لیا۔ اس کے ساتھ قریب میں رکھے ہوئے مندر کے دئے سے آگ اس کی طرف لپکی اور پلک جھپکتے میں وہ آگ کے شعلوں میں گھر گیا۔ اس کو آگ سے بچانے کی کوشش میں کچھ دوسرے لوگ بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں بھی علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔

 گنگولی کے سوشیل ورکر ابراہیم اور ’آپت باندھوا ‘ایمبولینس کے رضاکاروں نے فوری طور راگھویندرا اور دوسرے زخمیوں کو اسپتال میں پہنچانے کا بندوبست کیا۔ابھی یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ راگھویندرا نے ایسا انتہائی اقدام کس لئے کیا تھا۔ گنگولی پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ہے اور کیس درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...