سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے دیا استعفیٰ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd January 2022, 7:30 PM | عالمی خبریں |

خرطوم،3؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے درمیان اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، عبداللہ حمدوک نے گزشتہ روز کہا کہ "میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں تاکہ اس آزاد خیال ملک کی بیٹیوں یا بیٹوں میں سے کسی اور شخص کے لیے جگہ بنائی جا سکے۔"

انہوں نے سرکاری سوڈان ٹی وی پر نشر ہونے والے ملک سے اپنے خطاب میں کہا کہ "آپ نے مجھے اس نازک اور پر امید حالات میں وزیر اعظم بننے کا اعزاز بخشا اور میں نے اپنے ملک کو تباہی کی طرف جانے کے خطرے سے بچانے کی پوری کوشش کی ہے۔"

عبداللہ حمدوک نے کہا، "سیاسی قوتوں میں اختلافات کے باوجود ہم نے سیکورٹی، امن، انصاف اور خونریزی کی روک تھام کے وعدے کے ساتھ شہریوں سے جو وعدہ کیا اسے پورا کرنے کے لیے ہم نے مطلوبہ اور ضروری اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی ۔" عبداللہ حمدوک نے ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے جامع مذاکرات شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...