معزول سوڈانی صدرعمرالبشیر سے 1989  میں فوجی بغاوت پر تفتیش 

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 12th December 2019, 5:22 AM | عالمی خبریں |

خرطوم  / 11 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)سوڈان کے معزول صدر عمرحسن البشیر منگل کے روز پراسیکیوٹرز کی ایک کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے ہیں جہاں ان سے 1989ء  میں منتخب حکومت کے خلاف فوجی بغاوت برپا کرنے کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ وہ اس بغاوت کے نتیجے میں برسراقتدارآئے تھے۔ان کے وکیل محمد الحسن نے بتایا ہے کہ عمرالبشیر کو 1989 کی فوجی بغاوت کی تحقیقات کے لیے لایا گیا تھا، لیکن انھوں نے سماعت میں حصہ نہیں لیا ہے۔وکیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نظر میں یہ معاملہ عدالتی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔عمر البشیر اس فوجی بغاوت کے وقت بریگیڈئیر تھے اور انھوں نے اسلامی جماعتوں کی حمایت سے ایک منتخب حکومت کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا تھا اور منتخب وزیراعظم صادق المہدی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔لیکن وہ تیس سال کی مطلق العنان حکمرانی کے بعد بھی اپنا اقتدار نہیں بچاسکے اور خود بھی ایسے ہی انجام سے دوچار ہوئے ہیں۔ عوام نے ان کے خلاف بغاوت برپا کردی تھی اور فوج نے 11اپریل کو ان کے اقتدار کا دھڑن تختہ کردیا تھا۔اب وہ پس دیوار زنداں ہیں اور ان کے خلاف مختلف الزامات میں مقدمات چلائے جارہے ہیں۔12 نومبر کو سوڈانی حکام نے عمرالبشیر اور ان کے بعض معاونین کے خلاف 1989میں فوجی بغاوت برپا کرنے پر فردِ الزام عائد کی تھی۔استغاثہ نے ان سے تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔اگر وہ اس کیس میں قصور وار پاتے ہیں تو انھیں سوڈانی قانون کے تحت سزائے موت یا عمر قید کا سامنا ہوسکتا ہے۔عمرالبشیر کو خرطوم کی الکوبر جیل سے سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کی معیت میں پراسکیوٹر کے دفتر میں لایا گیا تھا۔انھیں کوئی ایک گھنٹے کی سماعت کے بعد جب واپس جیل لے جانے لگے تو وہاں ایک ہجوم جمع ہوگیا اور انھوں نے معزول صدر کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔عمر البشیر روایتی سفید سوڈانی لباس جلابیہ میں ملبوس تھے۔انھوں نے لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ بلند کیے اور پھر انھیں قافلے کی شکل میں الکوبر جیل لے جایا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔