جیل کی سلاخیں یا عالمی عدالت انصاف، عمرالبشیر دہری مشکل میں!

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 17th November 2019, 6:13 PM | عالمی خبریں |

خرطوم 17نومبر (آئی این ایس انڈیا) سوڈان کی ایک عدالت نے معزول صدر عمر البشیر کے مالی بدعنوانی کے  مقدمہ کا فیصلہ سنائے جانے کے لیے 14 دسمبر کو آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ عدالت کے چیف جسٹس  کا کہنا ہے کہ سابق صدر کے خلاف وسط دسمبر کوبدعنوانی کے کیسوں کا فیصلہ سنایا جائے گا۔عدالت کے جج جسٹس صادق عبد الرحمن نے سابق صدر کی موجودگی میں دفاعی گواہوں کی سماعت کے لئے وقف کردہ سیشن کے اختتام پر کہا کہ معزول صدر عمر البشیر کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہوچکی ہے۔ اب اس کیس کا فیصلہ 14 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

عدالت   میں شریک ایک اے ایف پی نمائندے کے مطابق فرد جرم عائد کرنے اور دفاع سے متعلق فریقین کے دلائل تحریری طور پر عدالت میں پیش کیے جائیں گے اور فیصلے کے اعلان کے سوا اب مزید کوئی سماعت نہیں ہوگی۔دریں اثنا ء برطرف سوڈانی صدر عمر البشیر کے درجنوں حامیوں نے ہفتہ کی صبح خرطوم کی عدالت میں مالی بدعنوانی کے الزامات سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پرعدالت کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین معزول صدر کا ٹرائل بند کرنے اور ان کی فوری رہائی کے لیینعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین نے سابق صدر کی حمایت اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کی مذمت میں بھی نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے نعرے لگائے کہ عمر البشیرآپ تنہا نہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ نے کوئی خیانت یا بد دیانتی نہیں، ہم آپ کو عالمی فوج داری عدالت کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔

خیال رہے کہ صدر عمر البشیر کو 11 اپریل کو فوج نے طویل عوامی احتجاج کے بعد اقتدار سے معزول کردیا تھا۔ معزولی کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ ان پرملکی فنڈز استعمال کرنے کے الزام اور کرپشن کے دیگر الزامات کی سماعت کی گئی۔ الزام درست ہونے کی صورت میں سابق صدر کو10 سال تک قید کی سزا سنائی جاتی سکتی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا جب عدالت کے باہر مظاہرین عمر البشیر کی حمایت کے لیے جمع تھے تو معزول صدر کو پولیس کی ایک وین میں عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا۔مظاہرین میں سے ایک ستائیس سالہ محمد علی دقلائی نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں یہ کہتا ہوں کہ عمر البشیر تمام سوڈان کے اب بھی صدر ہیں۔ وہ سوڈان اور سوڈان کی قومی تاریخ کی علامت ہیں۔ سوڈان میں ہمارے پاس آزاد عدلیہ ہے۔ دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) ایک سیاسی عدالت ہے جسے مغربی ممالک قوموں پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔خرطوم میں ایک طر معزول صدر کی حمایت میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں وہیں دوسری طرف ایک طبقہ ایکسا بھی ہے کو عمر البشیر کو بین الاقوامی فوج داری عدالت کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کررہا ہے۔ عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے حامی ایک شخص نے کہا کہ خرطوم کی نئی حکومت کو البشیر کو عالمی عدالت کے حوالے کرنے میں تردد سے کام نہیں لینا چاہیے۔  
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔