سوڈان کا حزب اللہ اور حماس تنظیموں کے دفاتر بند کرنے کا ارادہ: رپورٹ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 17th December 2019, 6:13 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 17دسمبر (آئی  این ایس انڈیا) امریکی اخبار ”دی ہل The Hill“ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوڈان اپنی سرزمین پر حزب اللہ اور حماس تنظیموں کے دفاتر بند کر دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ اقدام امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششوں کا حصہ ہو گا تا کہ خرطوم پر عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں اور سوڈان کا نام دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا جائے۔

نگراں وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی حکومت کے یاک مقرب ذریعے کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذکورہ دونوں تنظیموں کے خلاف اقدامات کا اعلان متوقع ہے۔ امریکہ حزب اللہ اور حماس دونوں تنظیموں کو دہشت گرد تنظیم شمار کرتا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوڈان میں عبوری شہری اور عسکری حکومت مشرقی افریقا میں واقع ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی امریکی فہرست میں سوڈان کے ساتھ تین دیگر ممالک شمالی کوریا، ایران اور شام شامل ہیں۔ ان تمام ممالک پر عائد پابندیوں نے انہیں عالمی معیشت سے علاحدہ کر دیا ہے۔سوڈان میں حماس اور حزب اللہ کے دفاتر کی بندش کے حوالے سے رپورٹیں سوڈان کے نگراں وزیراعظم عبداللہ حمدوک کے واشنگٹن کے دورے کے بعد سامنے آ رہی ہیں۔ حمدوک نے یہ دورہ گذشتہ ماہ کیا تھا جس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے واضح کیا کہ ان کا ملک دو دہائیوں سے زیادہ عرصے بعد پہلی مرتبہ سفیروں کے تبادلے کے ذریعے سوڈان کے ساتھ تعلقات کی سطح بڑھانے کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب اٹلانٹک کونسل کے افریقی مرکز میں ایک سینئر ترین فیلو کیمرون ہڈسن کا کہنا ہے کہ دفاتر کی بندش کی کارروائی غالبا بڑی حد تک علامتی ہو گی کیوں کہ حماس اور حزب اللہ تنظیمیں کئی برسوں سے سوڈان میں غیر فعال ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے 2017 میں سوڈان پر سے جزوی طور پر پابندیاں اٹھائی تھیں۔ ہڈسن کے مطابق اس موقع پر عمر البشیر کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ حزب اللہ اور حماس کے لیے اپنی سپورٹ سے دست بردار ہو جائے۔امریکی وزارت خارجہ نے 2018 میں دہشت گردی سے متعلق سالانہ تجزیے میں یہ بات کہی کہ سوڈان نے پاسداریوں کا اہتمام کیا ہے۔ ان میں نمایاں ترین پیش رفت حماس، حزب اللہ یا کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے لیے اپنی سپورٹ کو روک دینا ہے۔ اس کے علاوہ بھی سوڈان نے انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں امریکا کے ساتھ کام کرنے کے واسطے بعض اقدامات کیے۔

سوڈانی وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے اپنے واشنگٹن کے دورے کے دوران ”وال اسٹریٹ جرنل“ اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سوڈان دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے اپنا نام نکلوانے کے لیے مطلوب تمام پاسداریاں پوری کرنے سے چند ہفتوں کی دوری پر ہے۔حمدوک کا کہنا تھا کہ سوڈان اس وقت امریکہ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے تا کہ انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں معلق معاملات کو حل کیا جا سکے اور دہشت گرد حملوں کا شکار ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کو زر تلافی کی ادائیگی کی جا سکے۔مذکورہ حملوں میں 1998 میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر ہونے والے بم دھماکے اور 2000 میں یمن میں امریکی بحری جہاز کول پر حملہ شامل ہے۔

امریکی تحقیقاتی ادارے(FBI) کے مطابق ان حملوں کی ذمے دار القاعدہ تنظیم ہے تاہم ایک امریکی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سوڈان دہشت گردوں کی فنڈنگ کرتا ہے اور انہیں پناہ دیتا ہے۔ اس بنیاد پر عدالت نے حکم جاری کیا کہ سوڈان ان حملوں کا شکار ہونے والے افراد کے لیے 11 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم ادا کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...