سوڈان کی تاریخ میں پہلی خاتون چیف جسٹس

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2019, 11:17 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

خرطوم،12؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سوڈان میں جمعرات کے روز جسٹس نعمات عبداللہ محمد خیر کو سرکاری طور پر ملک کی چیف جسٹس اور تاج السر علی الحبر کو ملک کا اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔

نعمات خیر سوڈان کی نئی تاریخ میں چیف جسٹس کے منصب پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

سوڈان کی عبوری خود مختار کونسل کے سرکاری ترجمان محمد الکی سلیمان نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ چیف جسٹس کے منصب کے لیے زیر غور شخصیات میں اہل ترین ہونے کے سبب نعمات خیر کا تقرر عمل میں آیا۔

عمر البشیر کی حکومت کے خلاف انقلابی تحریک کے آغاز کے بعد سے خواتین کا ملک کی سیاسی تاریخ میں غیر معمولی نوعیت کا کردار سامنے آیا۔ انقلابی تحریک کو سپورٹ کرنے والی خواتین میں جسٹس نعمات بھی شریک تھیں۔ وہ رواں سال اپریل میں خرطوم میں سوڈانی فوج کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے منعقد ہونے والے دھرنے میں نظر آئی تھیں۔

نعمات خیر نے تین جون کو دھرنے کو منتشر کرنے کے لیے ہونے والی خون ریز کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ اس بات کی متمنی ہیں کہ اللہ تعالی ان فورسز سے انتقام لے جن پر دھرنے کے میدان میں نہتے نوجوانوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے عبوری کابینہ کی تشکیل میں چار خواتین وزراء کا اعلان کیا۔ ان میں ملک کی پہلی خاتون وزیر خارجہ کے علاوہ ہائر ایجوکیشن کی وزیر، محنت اور سماجی بہبود کی وزیر اور نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کی وزیر شامل ہیں۔ اس سے قبل خود مختار کونسل میں بھی دو خواتین کو نمائندگی دی گئی تھی۔

نعمات خیر 1957 میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے خرطوم میں قاہرہ یونیورسٹی کے کیمپس سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ نعمات نے 1983 میں عدلیہ کی معاون کے طور پر کام شروع کیا۔ بعد ازاں وہ کئی برس تک فوجداری، شہری اور دیگر نوعیت کی عدالتوں میں منتقل ہوتی رہیں۔ اس کے بعد انہیں ترقی پانے کا موقع ملا اور وہ پہلے سیکنڈ گریڈ اور پھر فرسٹ گریڈ کی جج بن گئیں۔ نعمات 2003 میں اپیل کورٹ کی جج مقرر کی گئیں۔

سال 2015 میں نعمات ترقی پا کر سپریم کورٹ کی جسٹس بنا دی گئیں۔

سوڈان میں دسمبر کے انقلاب کی قیادت کرنے والی اپوزیشن جماعت فریڈم اینڈ چینج فورسز کے ایک رہ نما ایڈوکیٹ احمد محمود نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ "نعمات خیر عدلیہ ، بنیادی قانونی اصلاحات اور عدلیہ کے اداروں کو درست کرنے سے متعلق فریڈم اینڈ چینج فورسز پارٹی کے پروگرام کو لے کر چلیں گی"۔

ایڈوکیٹ احمد محمود کے مطابق نعمات خیر کا تقرر عارضی نوعیت کا ہو گا۔ اس لیے کہ چیف جسٹس کے تقرر کا اصل طریقہ یہ ہے کہ وہ قانون ساز کونسل کی منظوری سے سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے عمل میں آتا ہے۔ قانون ساز کونسل کی تشکیل آئندہ چند ماہ میں متوقع ہے۔

سوڈان کے ایک جسٹس عبدالالہ زمراوی نے فیس بک پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ نعمات خیر اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے کرتی ہیں جو کہ ایک پیشہ ور جج کا ضمیر ہے .. کنداکہ کے علاقے کی خواتین کے لیے یہ ایک اعزاز ہے کہ نعمات خیر سوڈان کی تاریخ میں پہلی خاتون چیف جسٹس بنیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...