ایسے جاہل ہندو ہو ہی نہیں سکتے، ہندوستانی باشندوں کو بنگلہ دیشی کہہ کر پیٹنے والوں پر پھوٹا سپریا شرینیت کا غصہ

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2024, 11:14 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 11/اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) بنگلہ دیش میں جاری بحران کا اثر اب ہندوستان میں بھی دکھائی دینے لگا ہے۔ ہندوتوا بریگیڈ کے ذریعہ بنگلہ دیشی کہہ کر کچھ ہندوستانی مسلمانوں کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس پر کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے معصوم مسلمانوں کی پٹائی کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ایسے جاہل ہندو ہو ہی نہیں سکتے۔‘‘

دراصل 9 اگست کو غازی آباد کے گولدھر ریلوے اسٹیشن کے پاس فری ہولڈ زمین پر جھگی جھونپڑی بنا کر مقیم مسلمانوں کو بوقت شام لوگوں کے ایک گروپ نے حملہ کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’ہندو رَکشا دَل‘ کے صدر پنکی چودھری اور کچھ دیگر لوگوں نے بنگلہ دیشی بتا کر جھگی جھونپڑی میں رہنے والوں پر حملہ کر دیا اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ جانچ کے دوران وہاں جھگی جھونپڑی میں رہنے والا کوئی بھی بنگلہ دیشی نہیں ملا، یعنی سبھی ہندوستانی باشندے ہی تھے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں پنکی چودھری اور ان کے 20-15 ساتھیوں کے خلاف متعلقہ دفعات میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔

سپریا شرینیت نے اس مار پیٹ کے واقعہ اور پولیس کے بیان کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جھونپڑی باشندوں کو کس بے رحمی کے ساتھ پیٹا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ کانگریس ترجمان لکھتی ہیں کہ ’’غازی آباد میں مسلموں کو بنگلہ دیشی بتا کر کچھ لوگوں نے پیٹا اور ان کی جھگیاں اکھاڑ دیں۔ پھر پولیس نے سچ بتایا کہ ’یہ کنبے شاہجہاں پور (یوپی) کے ہیں، ان جھگی جھونپڑیوں میں کوئی بھی بنگلہ دیشی نہیں تھا۔‘‘ وہ یہ بھی مطلع کرتی ہیں کہ اس معاملے میں ہندو رکشا دل کے صدر پنکی چودھری سمیت 20-15 حامیوں پر غازی آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ اپنے پوسٹ کے آخر میں حملہ آوروں پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سپریا شرینیت لکھتی ہیں ’’ایسے جاہل ہندو ہو ہی نہیں سکتے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر ...

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...