کامن انٹرنس ٹیسٹ CET کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر؛ بھٹکل میں 14 طلبہ غیر حاضر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st August 2020, 1:08 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 31 جولائی (ایس او نیوز) امسال پہلی بار بھٹکل میں کامن انٹرنس ٹیسٹ CET کا انعقاد کیا گیا اور پہلی بار  انجمن پی یو کالج  کو اس امتحان کا سینٹر بناتے ہوئے انجمن اسٹاف کو موقع فراہم کیا گیا۔  انجمن انتظامیہ نے بھی کالج کو سینٹر بنانے کی  ہدایت ملتے ہی   ایک ہی دن کے اندر تمام تیاریوں کو مکمل کرتے ہوئے تعلقہ کے طلبہ کے لئے امتحان کا موقع فراہم کیا۔

بھٹکل تعلقہ کے ساتھ ساتھ دوسرے اضلاع کے بھی بعض طلبہ جو بھٹکل میں مقیم  تھے، اپنا سینٹر تبدیل کرتے ہوئے بھٹکل میں ہی سی ای ٹی امتحانات میں شریک ہوئے تھے اور انجمن پی یو کالج پرنسپال  محمد یوسف کولا کے مطابق 253 طلبہ کے نام  امتحانات کی لسٹ میں دئے گئے تھے۔

جمعرات اور جمعہ دو دن امتحانات منعقد ہوئے تھے ۔ بائیولوجی، فزیکس، کیمسٹری اور میتھس  جملہ چار امتحانات دینے تھے،  جن کو انجینرنگ کے لئے جانا ہے، اُن کے لئے بائیولوجی کا ایک پرچہ کم تھا۔

پرنسپال محمد یوسف کولا نے بتایا کہ بائیولوجی پرچہ  کو چھوڑ کر دیگر تینوں امتحانات میں 14 طلبہ مسلسل غیر حاضر رہے۔

امتحانات کے لئے نگراں کار کے طور پر  ڈی ڈی پی آئی ہریش گاونکر کو ذمہ داری سونپی گئی تھی جو  امتحانات کے موقع پر  سینٹر میں حاضر رہتے تھے،  جبکہ   نقل نویسی روکنے کے لئے بھی  انتظامیہ کی طرف سے فلائنگ اسکواڈ کا تقرر کیا گیا تھا جو امتحان کے دوران  برابر اپنی ذمہ داری انجام دے رہے تھے ۔

کوویڈ وباء کے چلتے طلبہ کو امتحان شروع ہونے سے   ایک ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ہی  امتحان گاہ پہنچنے کی ہدایت دی گئی تھی، تمام طلبہ کو تھرمل اسکیننگ کے مراحل سے گذار کر امتحان گاہ  بھیجا جاتا تھا، ہر اسٹوڈینٹ کے لئے ماسک پہنا لازمی قرار دیا گیا تھا، اسی طرح پانی اور ٹفن وغیرہ بھی اپنے ساتھ ہی لے کر آنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ انجمن آباد کے داخلی گیٹ پر ہی پولس کو تعینات کیا گیا تھا جہاں صرف امتحان دینے والے طلبہ کو ہی داخل ہونے کی اجازت دی جارہی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔