شیرور میں بلڈ ڈونیشن کا کامیاب کیمپ، 91 لوگوں نے پیش کیا خون کا عطیہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th August 2022, 8:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16/اگست  (ایس او نیوز)    مرحوم حاجی تارا پتی محمد حُسین کے ایصال ثواب کے لئے 15/ اگست کو  پڑوسی تعلقہ شیرور میں منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ نہایت کامیاب رہا اور صبح سے دوپہر تک منعقدہ اس کیمپ میں 91 لوگوں نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کے  طور پر تشریف فرما  کینرا مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب محمد یونس قاضیا نے  مرحوم  حاجی تاراپتی محمد حُسین  کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کی مغفرت کے لئے دُعا کی اور اُن کے فرزند افتخار تاراپتی  کی طرف سے  والد  کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ  بلڈ کیمپ پر مبارکباد پیش کی۔ جناب یونس قاضیا نے   اس پروگرام کے ذریعے   ہندو۔مسلم اتحاد اور بھائی  چارگی کی بھی تعریف کی ۔

ڈائس پر موجود ایک اور مہمان  بی جے پی کے  بیندور بلاک منڈل کے صدر  دیپک کمار شٹی نے  بتایا کہ  خون  بے حد قیمتی شئے ہے،  کسی مریض کو اگر خون کی ضرورت پڑتی ہے تو فوری اُسے خون  فراہم کرنا ضروری ہوجاتا ہے، ایسے میں  یہاں خون کا عطیہ دینے کا پروگرام  منعقد کیا گیا ہے،  ہمیں اُمید ہے کہ اس خون سے کئی لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں گی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا  کہ حالیہ دنوں میں  کئی ادارے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرتے ہوئے  لوگوں کو بروقت خون کی مدد دینے کا بہترین کام انجام دے رہے ہیں۔

شرور پی یو سی کالج  میں  بلڈ ڈونیشن کیمپ کا  انعقاد       شیرور ایسوسی ایشن، اصلاحی تنظیم شیرور، اڈپی  ضلع  مسلم  اُکوٹا  بیندور یونٹ، بخاری ینگ اسٹار شیرور ، رویل  کار واش شیرور، آمنہ  جنرل سروس شیرور، بلڈ  ہیلپ کیئر کرناٹک اور انڈین ریڈ کراس  کندا پور  کے مشترکہ  تعاون سے منعقد کیا گیا  تھا۔ اس موقع پر کئی دیگر مہمانوں نے بھی اپنے تا ثرات پیش کئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔