بھٹکل: سبرائے دیواڑیگا تعلقہ بی جے پی صدر نامزد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th December 2019, 7:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ بی جے پی صدر کی حیثیت سے سبرائے ناگپا دیواڑیگا کی نامزدگی تقریباً تصدیق ہوچکی ہے بس مصدقہ اعلان ہونا باقی ہے۔

بی جےپی کی طلبا تنظیم اے بی وی پی کے ذریعے سنگھ پریوار سے جڑنے والے سبرائے دیواڑیگا پچھلی میعاد میں بھٹکل بی جےپی کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔ پارٹی لیڈران اور رکن اسمبلی سے رائے مشورہ کرنے کے بعد سبرائے دیواڑیگا کے نام پر مہر لگائی گئی ہے البتہ پارٹی کی طرف سے مصدقہ طورپر اعلان ہونا باقی ہے۔ اس سلسلے میں  اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے  سبرائے دیواڑیگا نے  اگر موقع دیا جاتاہے تو چھوٹے، بڑے لیڈران ، کارکنان کو کی رہنمائی میں پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے ایماندارانہ کوشش کئے جانےکی بات کہی ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔