گوکرن ساحل کے قریب سب میرین سگنل بم دستیاب ہونے سے عوام میں پھلی دہشت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th June 2019, 8:34 PM | ساحلی خبریں |

گوکرن 29/جون (ایس او نیوز) یہاں سے قریب گنگے کولا نامی مقام پر علی الصبح ساحلی کنارے پر سلینڈر کی شکل اور ہرے رنگ کے ستارے والا ایک بم دستیاب ہونے سے مقامی عوام میں دہشت پھیل گئی کیونکہ لوگوں نے اسے پاکستانی فوجی جہاز والا بم سمجھ لیا۔

 اس واقعے کی اطلاع ملنے پر گوکرن پولیس موقع پر پہنچ گئی پھر اس نے بحریہ کے افسران سے رابطہ کیا۔ بحریہ کے ماہرین کی ٹیم نے بم نما اس چیز کا معائنہ کرنے کے بعد بتایاکہ یہ سب میرین کا پتہ لگانے والے ’سگنل بم‘ ہوتے ہیں اور سفید، سبز اور سرخ رنگوں میں پائے جاتے ہیں۔ ان رنگوں کے پیچھے خفیہ کوڈ ہوتا ہے۔ بحری بیڑے کے سفر کے دوران اسے استعمال کیا جاتا ہے اور کبھی کبھی یہ سمندر سے بہتاہوا ساحل پر بھی پہنچ جاتا ہے۔ ماہرین نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ سگنل بم حالیہ دنوں میں ہندوستانی اور فرانسیسی بحریہ کی جو مشترکہ فوجی مشقیں ہوئی تھیں، اس دوران استعمال کیے گئے بموں میں سے ایک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...