بھٹکل نیو شمس اسکول میں خاتون صفائی عملے کی تہنیت : گاندھی جینتی کےموقع پر انوکھا پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd October 2019, 9:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:02؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) 150ویں گاندھی جینتی کے موقع پر بروز بدھ کوانوکھا پروگرام منعقد کرتے ہوئے  نیو شمس اسکول میں اسکول کی 13خاتون صفائی عملے کی شال پوشی کے ذریعے تہنیت کی گئی ۔

تہنیت  قبول کرنے کے بعد گیتا نائک ،حاضرہ بی  نے اپنے خیالات کااظہارکرتےہوئے طلبا کی ستائش کی اور کہا کہ ہم روزانہ اسکول  کی صفائی کرتے ہوئے خوبصورت رکھنے کی کوشش کرتےہیں، البتہ بچوں کی طرف سے اس طرح کے تحفہ کی امید نہیں تھی ، جس طرح آج ہم تمام کی عزت افزائی کی گئی ہم اس کے لئے انتظامیہ ، تدریسی عملہ اور خاص کر بچوں کے شکر گزار ہیں اور بچوں کے حق میں دعاگوبھی ہیں کہ وہ تعلیمی طورپر اعلیٰ منزلوں پرپہنچیں۔ ان کے علاوہ جینتی موگیر، شبینہ سارہ، بی بی آسما، شمشاد بیگم، ممتاز شیخ، زینت، دیپا موگیر، کوملا موگیر، موکامبیکا، یاسمین  اور ناگما کی شال پوشی، پھول مالا پہنا کر ان کی تہنیت کی گئی ۔ ابتداء میں پرنسپال فہمیدہ ڈاٹا نے خطاب کرتے ہوئے گاندھی جینتی اور صفائی کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...