کلکتہ یونیورسٹی کی تقریب میں پہنچے گورنر کے خلاف نعرہ بازی، بغیر شرکت واپس

Source: S.O. News Service | Published on 29th January 2020, 12:49 AM | ملکی خبریں |

کولکاتا،28/جنوری(ایس او نیوز/یو این آئی) کلکتہ یونیورسٹی کے سالانہ کنووکیشن میں شرکت کیلئے پہنچے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر طلباء کے سخت احتجاج اور نعرے بازی کی وجہ سے کنووکیشن میں شرکت کیے بغیر واپس چلے گئے۔ گورنر جب نذرل منچ جہاں یہ سالانہ کنووکیشن ہونے والا تھا ، پہنچے تو طلباء نے ان کی کار کا محاصرہ کیا اور واپس جاؤ کے نعرے بازی کرنے لگے۔پولس اور گورنر کے سیکورٹی گارڈ کی سخت چوکسی کے باوجود گونرر کی کار تک طلباء پہنچ گئے تھے اور شہریت ترمیمی ایکٹ اور گورنر کے خلاف نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا۔

طلباء کے سخت رویے کی وجہ سے گورنر نے اسٹیج پر جانے کے بجائے منچ کے ویٹنگ روم میں جاکر وائس چانسلر اور ڈی لیٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے جانے والے نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی سے ملاقات کی اور اعزازی ڈگری پر دستخط بھی کیے۔بعد میں گورنر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایاکہ میں ابھیجیت بنرجی کا خیال رکھتے ہوئے کنووکیشن میں شرکت کیے بغیر واپس جارہا ہوں، وائس چانسلر نے سرٹیفکٹ پر دستخط کرنے کی درخواست کی جسے میں نے قبول کرلیا۔گورنر نے لکھا کہ یہ میرے لیے ابھیجیت بنرجی اور ان کی والدہ کا استقبال کرنا یادگار لمحہ تھا۔

گورنر نے کہا کہ جن لوگوں نے غیر شائستگی کا مظاہرہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔یہ بنگال کے کلچر کے خلاف ہے۔انہیں اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے۔ گورنر جگدیپ دھنکر پولس اور سیکورٹی گارڈ کے حفاظتی انتظامات کی وجہ سے اسٹیڈیم کے روم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے مگر آڈیٹوریم میں بڑی تعداد میں طلباء ان کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے اور اس کی وجہ سے سالانہ کنووکیشن تاخیر سے شروع ہوا۔وائس چانسلر بار بار طلباء سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتی ہوئی نظرآئیں۔گورنر کے جانے کے بعد کنووکیشن شروع ہوا اور نوبل انعام یافتہ ابھیجیت وینائک بنرجی کو ڈی لیٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

احتجاج کرنے والے طلباء کا کہنا تھا کہ جب تک گورنر یہاں سے نہیں جائیں گے اس وقت تک پروگرام کو شروع ہونے نہیں دیا جائے گا۔احتجاج کررہے طلباء کے ہاتھوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی مخالف بینر اور پلے کارڈ تھے۔ وائس چانسلر سونالی چکرورتی بنرجی نے طلباء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوبل انعام یافتہ ابھجیت بنرجی ہمارے درمیان پہنچ چکے ہیں۔وہ ہمارے معزز مہمان ہیں اگر آپ اسی طرح ہنگامہ آرائی کرتے رہے تو ہمارے لیے پروگرام شروع کرنا ناممکن ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...