ہریانہ میں حیوانیت کی سبھی حدیں پار، معمولی بات پر طالب علم کا پیٹ پیٹ کر قتل

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2021, 12:01 AM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں موب لنچنگ اور پسماندہ ذاتوں پر مظالم کی خبریں تقریباً ہر دن کی بات ہو گئی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا الزام ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد موب لنچنگ اور پسماندہ ذاتوں پر مظالم کے معاملے تیزی کے ساتھ بڑھے ہیں۔ تازہ معاملہ ہریانہ کا ہے جہاں پسماندہ ذات کے ایک طالب علم کو لاٹھی-ڈنڈوں سے اتنا پیٹا گیا ہے کہ اس کی جان چلی گئی۔ واقعہ مہندر گڑھ ضلع کا ہے۔ واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں بدمعاش حملہ کرنے کے ساتھ ہی بیچ بیچ میں پانی بھی پلاتے نظر آ رہے ہیں۔ ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ طالب علم تڑپ تڑپ کر مرے۔

دینک بھاسکر کی ایک خبر کے مطابق واقعہ 9 اکتوبر کا ہے۔ اس معاملے میں مہندر گڑھ پولیس نے تقریباً 10 لوگوں پر قتل کا کیس درج کیا ہے۔ فی الحال پولیس صرف ایک ملزم کو ہی گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ملزم کا نام وکی عرف پھکرا بتایا جا رہا ہے۔ عدالت نے وکی کو دو دن کی ریمانڈ پر بھیجا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی گورو کی موت کی وجہ بے رحمی سے ہوئی پٹائی ہی سامنے آئی ہے۔

دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق مہندر گڑھ ضلع کے بوانا گاؤں کا باشندہ 18 سالہ طالب علم گورو یادو 9 اکتوبر کو شہر سے اپنی بائیک سے لوٹ رہا تھا، تبھی اس پر حملہ کیا گیا۔ گورو پر تقریباً 10 لوگوں نے حملہ کیا تھا۔ اس پر مالڑا گاؤں کے پاس یہ حملہ ہوا۔ حملہ آوروں کا نام روی، کپتان، اجے اور موہن بتایا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ مزید 6 لوگ موجود تھے۔ سبھی نے گورو کو چاروں طرف سے گھیر کر حملہ کیا۔ ایک ملزم ویڈیو بناتا رہا، جب کہ باقی گورو پر لاٹھی-ڈنڈوں کی بارش کرنے لگے۔

گورو حملہ آوروں سے ہاتھ جوڑ کر رحم کی بھیک مانگتا رہا، لیکن ان کا دل نہیں پسیجا۔ وہ لگاتار گورو پر حملہ کرتے رہے۔ ملزمین نے گورو کو اتنا زیادہ پیٹا کہ وہ نیم مردہ ہو گیا۔ جس کے بعد ملزمین وہاں سے فرار ہو گئے۔ گورو کے اہل خانہ اسے اسپتال لے گئے، لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا۔

خبروں کے مطابق کچھ دن قبل گورو کا روی نام کے ملزم کے ساتھ کسی بات پر کہا سنی ہوئی تھی۔ اسی بات کا بدلہ لینے کے لیے روی نے اپنے دوستوں کے ساتھ گورو پر حملہ کیا۔ واقعہ کے 3 دن بعد بھی صرف ایک ملزم کو پولیس پکڑ پائی ہے۔ پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کے لیے 3 الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...