طلبہ نے بہاربندکااعلان کیا،مہاگٹھ بندھن نے حمایت کی

Source: S.O. News Service | Published on 28th January 2022, 12:29 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،28؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) این ٹی پی سی امتحان میں دھاندلی پر طلباء کا غصہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ طلبہ نے جمعہ 28 جنوری کو بہار بند کی کال دی ہے۔ آر جے ڈی سمیت عظیم اتحاد کی تمام جماعتوں نے طلبہ کے بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔جمعرات کوعظیم اتحادسے مشترکہ طور پر آر جے ڈی کے ریاستی دفتر میں پریس کانفرنس میں بند کی حمایت کا اعلان کیاگیاہے۔

آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کی صدارت میں منعقدہ پریس کانفرنس میں عظیم اتحاد کی تمام جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ ان میں کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم) اور سی پی آئی-ایم ایل کے قائدین نمایاں ہیں۔ اس موقع پر رہنماؤں نے طلبہ کے مطالبات کو درست قرار دیتے ہوئے ان مطالبات پر جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ جگدانند سنگھ نے ریلوے کو کمزور کرنے اور اسے نجی کاری کی طرف دھکیلنے کا بھی الزام لگایاہے۔انہوں نے کہاہے کہ طلباء کو تشدد کی طرف مجبور نہ کیا جائے۔ 2 کروڑ 42 لاکھ طلباء کے مستقبل کا سوال ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ عظیم اتحادتحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔راجدنے اس سلسلے میں اپنے تمام لیڈران کوخط بھی جاری کیاہے۔طلباء امتحان کے سلسلے میں گزشتہ چار دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ احتجاج منگل کو بھی پرتشدد ہو گیا۔ گیا میں بدھ کو ایک مسافر ٹرین کی بوگیوں کو آگ لگا دی گئی۔ دیر رات پٹنہ میں بھی چھاپے مارے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...