بیدر میں ایس آئی او کی 19 /اکتوبرکو ہوگی ''اسٹوڈنٹس کانفرنس''، طلبہ اور نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2019, 6:57 PM | ریاستی خبریں |

بیدر،17/اکتوبر(ایس او نیوز/محمدامین نواز) برادر محمد صلاح الدین فرحان آرگنائزر اسٹوڈنٹس کانفرنس کی جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا  (ایس آئی او)  اپنے قیام سے ہی طلبہ اور نوجوانوں میں اخلاقی و دینی شعور اور تربیت کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔مختلف مواقع سے نئی نسل میں دینی شعور،اخلاقی تربیت اور ذمہ دار شہری بنانے کیلئے مختلف سرگرمیوں کو انجام دینا اسکے پروگرامز میں شامل ہے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں طلبہ اور نوجوانوں کے اندر اخلاقی ماحول کو پروان چڑھانے، مثبت سونچ و فکر کے ساتھ سماج کی تئیں ان کی ذمہ داریوں اورعملی میدان میں صلاحیتوں کے صحیح  استعمال پر آمادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے پیش نظر ایس آئی او، بیدر یونٹ کی جانب سے ایک عظیم الشان ''اسٹوڈنٹس کانفرنس'' 19/اکتوبر 2019 بروز ہفتہ صبح 10بجے سے دوپہر 2 بجے تک بمقام برید شاہی فنکشن ہال، نزد امبیڈکر سرکل، بیدر میں منعقد کی جارہی ہے۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع قرآن کی اِس آیت کریمہ کہ''اگر تم نہ اُٹھو گے تو خدا تمہیں دردناک سزا دے گا'' (سورہ  التوبہ - آیت  نمبر 39) ہو گا۔ اس کانفرنس میں مختلف موضوعات پرمقامی، ریاستی اور ملکی سطح کے مختلف دانشوران اور طلبہ تنظیم کے ذمہ داران خطاب کریں گے۔کانفرنس میں ڈاکٹر بلگامی محمد سعد سرپرست ایس آئی او، کرناٹک وامیر حلقہ جماعت اسلامی ہند،کرناٹک کا کلیدی خطاب ہوگا۔ جبکہ مرکزی موضوع  'اگر تم نہ اٹھو گے تو خدا تمہیں دردناک عذاب دے گا' پر جناب لئیق احمد خان عاقل سابق قومی سکریٹری رابطہ عامہ و صدر حلقہ ایس آئی او تلنگانہ زون مخاطب کریں گے۔ جبکہ کانفرنس کی صدارت برادر نہال کِڈیور ریاستی صدر ایس آئی او، کرناٹک کریں گے اور ان کا صدارتی خطاب ہوگا۔ علاوہ ازیں اس کانفرنس کو معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، کرناٹک جناب یوسف کنی، جناب محمد آصف الدین رکن شوریٰ رکن مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹک، جناب الطاف امجد سابق ممبر ایڈوائزری کونسل ایس آئی او، کرناٹک اور دیگر مخاطب کریں گے۔اس موقع پر محمد عاقب حسین صدر مقامی ایس آئی او، بیدر یونٹ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کو کامیاب  بنانے کیلئے وابستگان ِایس آئی او کے علاوہ دیگر نوجوانوں کی گزشتہ پندرہ بیس دنوں سے تیاریاں بڑے زور و شور سے جاری ہیں، شہر کے مختلف چوراہوں پر ہورڈنگس، پوسٹرز اور بینرز کے علاوہ سوشل میڈیا کا بھی بھرپور استعمال کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ وابستگان تنظیم کالجز اور اسکولس پر مختلف انفرادی و اجتماعی ملاقاتوں کے ذریعے کانفرنس میں طلبہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد کو شرکت کرانے کی ہر ممکنہ کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر مقامی ایس آئی او، بیدر یونٹ نے طلبہ اور نوجوانوں سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں اس کانفرنس میں شرکت کریں اور اپنی ذمہ داریوں یاد کرتے ہوئے سماج میں مثبت تبدیلی کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔